Six-hour-long meeting of INDIA Bloc in Bihar: بہار میں انڈیا بلاک کی چھ گھنٹےطویل میٹنگ، سیٹ شیئرنگ پر ہوئی بات چیت، جانیے تیجسوی یادو نے کیا کہا
اس اجلاس میں کانگریس کی بہار یونٹ کے انچارج کرشنا الوارو، وکاس شیل انسان پارٹی کے صدر مکیش ساہنی اور تین بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔
PM Modi Bihar Visit: ہمارے لیے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ اہم، لیکن اپوزیشن کی توجہ ’پریوار کا ساتھ، پریوار کا وکاس‘ پر: وزیر اعظم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اپنے فائدے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے بہار کے کروڑوں خاندانوں کو نقصان پہنچانے سے نہیں ہچکچاتے۔
PM Modi Bihar Visit: سیوان میں پی ایم مودی نے ’پنجے‘ اور ’لالٹین‘ کو بنایا نشانہ، کہا- این ڈی اے بہار کو ترقی کی پٹری پر واپس لے کر آیا
پی ایم مودی نے لالو یادو کے دور حکومت کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بہار جس نے صدیوں تک ہندوستان کی ترقی کی قیادت کی، اسے ’پنجے‘ اور ’لالٹین‘ کے شکنجے نے ہجرت اور ترکِ وطن کی علامت بنا دیا۔
PM Modi in Siwan: سیوان میں پی ایم مودی کی ریلی کو این ڈی اے نے کہا ’مہاکمبھ‘
مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کہا، ’’یہ وزیر اعظم کا پہلا دورہ نہیں ہے، وہ اس سے پہلے 50 سے زیادہ بار دورہ کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اہم فوائد فراہم کرنے کے لیے بہار اور شمال مشرق کا دورہ کر رہے ہیں، اور وہ ریاست کے لیے ایک بڑا پیکیج لے کر آئے ہیں۔‘‘
Bihar Politics: ’’جمائی آیوگ بنا ہی چکے ہیں…جیجا آیوگ بھی بنا دیجئے…‘‘، بہار حکومت پر تیجسوی یادو کا طنزیہ
بہار میں ہوائی اڈوں کی تعمیر سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈا بنانے کا فیصلہ ہماری حکومت نے 2015 میں ہی لے لیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ایئرپورٹ بنا دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ حکومت نے کہا تھا کہ چپل پہننے والا بھی ہوائی سفر کرے گا، لیکن آج ہوائی کرایہ آسمان چھو رہا ہے۔ مرکزی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہئے۔
Bihar Assembly Election 2025: کانگریس 12 جون کو پورے بہار میں بے روزگاری پر این ڈی اے حکومت کے خلاف کرے گی احتجاج، بہار کانگریس کے صدر نے کہا-تیاریاں مکمل
آر جے ڈی-کانگریس اتحاد نے ریاست میں 9 جولائی کو سی پی آئی-ایم ایل کے احتجاج کو بھی اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
NDA did injustice to our party:Paras: بہار میں بی جے پی کو پشوپتی پارس نے دیا جھٹکا،این ڈی اے سے علیحدگی کا کیا اعلان،مہاگٹھ بندھن کی طرف جانےکا کردیا اشارہ
ریاستی صدر نے بیان دیا کہ وہ بہار میں '5 پانڈو' ہیں، انہوں نے کہیں بھی ہماری پارٹی کا نام نہیں لیا،اس لیے ہم مجبور ہوگئے،ہم لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں اور ہم تمام 243 سیٹوں پر تیاری کر رہے ہیں۔
RJD calls ‘Saugat-e-Modi ‘ kit a ‘fraud kit’: ’’بی جے پی کے لوگ رشوت دینے میں ماہر ہیں…‘‘، آر جے ڈی نے ’سوغاتِ مودی‘ کٹ کو ’فراڈ کٹ‘ قرار دیا
عید کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ملک بھر کے تمام ضرورت مند مسلمانوں کے گھر مودی کٹ پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ’سوغات مودی‘ کٹ غریب مسلمانوں کے لیے عید کا تحفہ ہے۔ بی جے پی یہ کٹ غریب مسلمانوں کو دے رہی ہے تاکہ وہ بھی عید اچھی طرح منا سکیں۔
Pakistani currency found in Pune: پونے کے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے قریب پاکستانی کرنسی ملنے سے سنسنی، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کا سوال ہے کہ اتنے حساس علاقے میں پاکستانی کرنسی کیسے پہنچی؟ کیا اس علاقے میں کوئی پاکستانی جاسوس غیر قانونی طور پر رہ رہا ہے، یا یہ کرنسی کسی شخص کے پاکستان سے رابطے کا اشارہ ہے؟ کیا یہ سیکورٹی سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ ہے؟ ان سبھی سوالوں نے علاقے کے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔
Union Minister Jitan Ram Manjhi: کیا این ڈی میں پڑنے والی ہے دراڑ؟ جیتن رام مانجھی کا بڑا بیان، مجھے چھوڑنی پڑے گی کابینہ
جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سیٹ نہیں مانگی، اس لیے نہیں ملی، لیکن کیا یہ انصاف ہے؟ کیا جیتن مانجھی کا کوئی وجود نہیں؟





