Bharat Express

NDA

بی جے پی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ساتھ، کانگریس کی قیادت والی انڈیا اتحاد بھی دہلی میں مسلسل میٹنگوں میں مصروف ہے ۔

آج نریندر مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب ہوئے، جلد ہی وہ تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ ان کی قیادت میں این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار مکمل اکثریت حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی اے سب سے کامیاب سیاسی اتحاد بن کر ابھرا۔

ٹی ڈی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی نے چھ بڑی وزارتوں کا مطالبہ این ڈی اے کے سامنے رکھا ہے۔ ٹی ڈی پی لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ بھی چاہتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر چیز پر ٹی ڈی پی کا موقف لچکدار ہے۔

جے ڈی یو ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ نتیش کمار نے تین وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چار ممبران پارلیمنٹ کے لیے ایک وزارت کا فارمولہ حکومت کے سامنے رکھا ہے۔

چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت اور لوک سبھا انتخابات میں ٹی ڈی پی کی شاندار کارکردگی پر ووٹروں کا مزید شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم این ڈی اے میں ہی رہیں گے۔

بی جے پی 2014 کے بعد پہلی باراکثریت کے کرشمائی اعدادوشمار 272 کو پارنہیں کر پائی ہے۔ اس درمیان دہلی میں بدھ (5 جون) کواین ڈی اے کی میٹنگ ہونی ہے۔

بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بہت سے مرکزی وزراء کو میدان میں اتارا تھا، جن میں سے کئی لیڈر جیت گئے ہیں، جب کہ کئی کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا ہے۔

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ عوام نے مسلسل تیسری بار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے

جانکاری کے مطابق کل دہلی میں این ڈی اے لیڈروں کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ نتیش کمار، چندرابابو نائیڈو سمیت کئی بڑے لیڈراس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں بی جے پی لیڈر امت شاہ بھی موجود رہیں گے۔

بی جے پی اس لوک سبھا الیکشن میں 400 سیٹیں عبور کرنے کے نعرے کے ساتھ لڑ رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پورے ملک میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینے کے لیے مسلسل حملہ آور تھی۔