Bharat Express

NDA

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ "مودی ملک سے غربت کے خاتمے کے مشن میں مصروف ہیں۔ تمہاری طرح میں بھی غربت کی زندگی گزار کر یہاں آیا ہوں۔ غریبوں کا بیٹا مودی غریبوں کا خادم ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ جیت کی ریلی ہے ۔ اس دوران انہوں نے چراغ پاسوان کو اپنا چھوٹا بھائی کہا۔ انہوں نے کہا کہ پورا بہار ایک بار پھر مودی سرکار کہہ رہا ہے

فرید کوٹ سیٹ سے بی جے پی نے ہنس راج ہنس کو میدان میں اتارا ہے۔ ہنس راج ہنس اس وقت شمال مغربی دہلی لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

چراغ پاسوان خود حاجی پور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے بہنوئی ارون بھارتی جموئی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اوپیندر کشواہا بھی سیٹ شیئرنگ کے بعد ناراض بتائے جارہے ہیں۔ اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کیونکہ جب سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا گیا تو نہ تو  اپیندرکشواہا اور نہ ہی ان کی پارٹی کا کوئی اور لیڈر موجود تھا۔

خاص بات یہ ہے کہ چراغ پاسوان کے والد مرحوم رام ولاس پاسوان حاجی پور سیٹ سے 9 بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ 1977 کے انتخابات میں رام ولاس پاسوان نے جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اس انتخاب میں انہوں نے کانگریس امیدوار کو 4.25 لاکھ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ی

رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی پارس نے مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لگن اور وفاداری سے این ڈی اے کی خدمت کی، لیکن میرے ساتھ ذاتی طور پرنا انصافی ہوئی۔

طویل انتظار کے بعد بہارمیں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان لوک سبھا الیکشن سے متعلق سیٹ شیئرنگ ہوگئی ہے، لیکن اب ناراضگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف پشوپتی پارس سیٹ نہیں ملنے سے ناراض ہیں تو دوسری طرف اوپیندرکشواہا کی بھی ناراضگی سامنے آئی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے پہلے ہی ایم این ایس کے این ڈی اے میں شامل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس میں ان سے راج ٹھاکرے کے مہاوتی میں شامل ہونے کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے نے کل 40 میں سے 39 سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے 17-17 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ جبکہ ایل جے پی نے 6 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔