Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: نریندر مودی جی تیسری بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں، گاندھی نگر سے پرچہ نامزدگی کے بعد امت شاہ کا دعوی

امت شاہ گاندھی نگر میں تین روڈ شو کریں گے اور ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ پہلا روڈ شو احمد آباد ضلع کے سانند قصبے میں اور دوسرا گاندھی نگر ضلع کے کلول قصبے میں منعقد کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ (19 اپریل) کو گجرات کی گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران امت شاہ نے یہ دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ نریندر مودی خود گاندھی نگر سیٹ سے ووٹر ہیں۔ امت شاہ کی نامزدگی کے وقت گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سمیت بی جے پی کے کئی رہنما موجود تھے۔

نامزدگی کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایت شاہ نے کہا، “آج میں نے گاندھی نگر سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ اس سیٹ کی نمائندگی ایل کے اڈوانی، اٹل جی (سابق وزیر اعظم ) اور میں 30 سال سے اس سیٹ سے ایم ایل اے اور ایم پی رہا ہوں، یہاں کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔

پی ایم مودی تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے: امت شاہ

امت شاہ نے کہا، “اس الیکشن میں، پورا ملک نریندر مودی کو 400 سیٹوں سے تیسری بار وزیر اعظم بنانے کے لیے پرجوش ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں ملک نے پوری دنیا میں اپنا علم بلند کیا ہے۔ عوام  نے  بی جے پی کو دس اقتدار میں رہنے کا موقع دیا ہے۔ اس مدت کار میں  “وہ یو پی اے حکومت کے سوراخوں کو بھرنے میں صرف ہوئے اور  اگلے 5 سال ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد رکھنے کے لیے ہوں گے۔”

انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھاری اکثریت سے ووٹ دیں اور ہر طرف کمل کو کھلا دیں اور ہمیں 400 سیٹیں عبور کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب بنائیں۔ گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کے لیے 7 مئی کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔

امت شاہ روڈ شو اور ریلی کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی امت شاہ گاندھی نگر میں تین روڈ شو کریں گے اور ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ پہلا روڈ شو احمد آباد ضلع کے سانند قصبے میں اور دوسرا گاندھی نگر ضلع کے کلول قصبے میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد احمد آباد شہر میں تیسرا روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔ روڈ شو کرنے کے بعد شاہ احمد آباد شہر کے ویجل پور علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔