Bharat Express

Lok Sabha Election 2024 Exit Poll: کس کو ملنے جا رہی ہے دہلی کی کرسی؟ آج ایگزٹ پول سے واضح ہوگی تصویر

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے 6 مرحلوں کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔ آج ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 4 جون کو نتائج آئیں گے۔ اس سے پہلے بھارت ایکسپریس اردو پرآپ کو سب سے درست ایگزٹ پول دیکھنے کو ملے گا۔

کس کے سر سجے گا دہلی کا تاج، بھارت ایکسپریس اردو پر دیکھئے سب سے درست ایگزٹ پول۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے 6 مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔ آج ساتویں اورآخری مرحلے میں 8 ریاستوں کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے اور 4 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اس سے پہلے آج بھارت ایکسپریس اردو آپ کے لئے ملک کے سب سے درست ایگزٹ پول لے کرآرہا ہے۔ الیکشن کے نتائج کیسے ہوں گے، اس کی تصویرکافی حد تک اس سے واضح ہوجائے گی۔

لوک سبھا الیکشن میں ابھی تک ہوئی ووٹنگ پر نظرڈالیں تو پہلے مرحلے میں 66.14 فیصد، دوسرے مرحلے میں 66.71 فیصد، تیسرے مرحلے میں 65.68 فیصد، چوتھے مرحلے میں 69.16 فیصد، پانچویں مرحلے میں 62.2 فیصد اور چھٹے مرحلے میں 63.37 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پرووٹنگ ہوئی۔ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر، تیسرے مرحلے میں 11 ریاستوں کی 94 سیٹوں پر، چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں کی 96 سیٹوں پر، پانچویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 49 اور چھٹے مرحلے میں 8 ریاستوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔ جبکہ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ آج ابھی تک جاری ہے۔

 مرحلہ وارانتخابات آگے بڑھتے گئے۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان زبانی تکرارعروج پرپہنچ گئی۔ حکمران جماعت اوراس کے اتحادیوں نے اپوزیشن پرسخت تنقید کی۔ اپوزیشن نے بھی حکمران جماعت پرزبانی حملہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ لیڈران نے اپنے دعوؤں اور وعدوں سے عوام کولبھانے کی ہرممکن کوشش کی۔ عوام نے کس کونوازا ہے یہ 4 جون کوواضح ہو جائے گا۔ بھارت ایکسپریس اردو کا ایگزٹ پول سب سے درست ثابت ہوگا۔ اس سروے میں 543 سیٹوں  کے رائے دہندگان کے مزاج کو جانا گیا ہے۔

گزشتہ الیکشن میں کیسے رہے تھے ایگزٹ پول؟

سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی بڑی جیت کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔ اس وقت وی ایم آرٹائمس نے بی جے پی کو306 اورکانگریس کو132 سیٹیں دی تھیں۔ آئی پی ایس اوایس نیوز 18 نے بی جے پی کو 336 اورکانگریس کو82 سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہرکیا تھا۔ رزلٹ آنے پر بی جے پی کے کھاتے میں 303 سیٹیں آئی تھیں جبکہ کانگریس صرف 52 سیٹوں پرسمٹ گئی تھی۔ دیکھنا ہے کہ اس بارکے ایگزٹ پول کتنے درست ثابت ہوتے ہیں۔

ایگزٹ پول کے نتیجے کتنے درست ثابت ہوئے؟

لوک سبھا الیکشن پانچ سال میں ایک بارہوتے ہیں۔ وہیں الیکشن کے بعد مرکزمیں کس کی حکومت بنے گی؟ یہ جاننے کے لئے سبھی لوگ پُرعزم رہتے ہیں۔ 18ویں لوک سبھا الیکشن کا آخری مرحلہ آج ختم ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن کی ایڈوائزری کے مطابق، 6:30 بجے کے بعد ایگزٹ پول کے اعدادوشمارجاری کئے جائیں گے۔ لوک سبھا الیکشن کا آخری مرحلہ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے اعدادوشمارسامنے آنگے لگیں گے۔ مگرایگزٹ پول سے متعلق اکثرسوال اٹھتے رہے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔