Bharat Express DD Free Dish

Middle East Crisis

ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ پر بڑھتے ہوئے حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تہران نے آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روک دی ہے، جس سے عالمی توانائی سپلائی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فضائی حملوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق، یہ جنگ بندی دو طرفہ ہے اور اس کا مقصد مستقل امن کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی تجویز کو ایک قابل عمل بنیاد سمجھا جا رہا ہے، جس پر مزید بات چیت کی جا سکتی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے موجودہ صورت حال پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’حالیہ جنگ بندی کے نتیجے میں عالمی سطح پراطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے، بالخصوص آبنائے ہرمزکے دوبارہ کھلنے اور کشیدگی میں کمی کے باعث، عالمی توانائی کی فراہمی بحال ہوئی ہے اور بھارت سمیت کئی ممالک کی معیشتوں پر پڑنے والے منفی اثرات میں کمی آئی ہے۔

ایران کے نائب وزیر کھیل علی رضا رحیمی نے عوام، طلبہ، فنکاروں اور کھلاڑیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پاور پلانٹس کے گرد انسانی زنجیریں بنا کر ملک کے اہم اثاثوں کا تحفظ کریں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا ’’یہ ہمارے وسائل اور ہماری ملکیت ہیں‘‘ اور عوام سے ان کی حفاظت کے لیے آگے آنے کی اپیل کی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پائلٹس کے لیے بعض قوانین میں عارضی نرمی دی ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے پائلٹس کے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم میں عارضی اضافہ کیا گیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ایرانی عوام نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کی تیاری ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے بحران کے درمیان، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے، جس میں مائیگرنٹ مزدوروں کے لئے 5 کلوگرام کے ایف ٹی ایل گیس سلینڈرکی یومیہ فراہمی کو دوگنا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران نے حالیہ فضائی جھڑپ کے دوران امریکہ کے دو جنگی طیارے ایف 15 ای اور اے 10 کو مار گرایا تھا۔ اس کارروائی میں ایف 15 ای طیارے کے دو عملے کے ارکان میں سے ایک کو پہلے ہی امریکی اسپیشل فورسز نے ریسکیو کر لیا تھا، جبکہ دوسرا اہلکار لاپتہ ہو گیا تھا۔

آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرہ عرب سے جوڑنے والا ایک اہم سمندری راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس راستے کی بندش عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو سکتا ہے۔

چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کشیدگی کم نہ کی گئی تو یہ صورتحال ایک بڑے انسانی اور معاشی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ بیجنگ نے ایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارتی بات چیت کے ذریعے امن کی راہ اختیار کریں۔