Middle East Crisis: بنجامن نیتن یاہونے فرانس کے صدرکے خلاف کیا نازیبا الفاظ کا استعمال، کہا-’شرم کرو میکرون‘
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل تہذیب کے دشمنوں کے خلاف سات محاذوں پراپنا دفاع کررہا ہے۔ ہم غزہ میں حماس کے خلاف لڑرہے ہیں، جس نے 7 اکتوبرکو ہمارے لوگوں کا قتل کیا، عصمت دری، سرقلم کیا اورجلایا۔
Middle East Crisis: سرحدی گاؤں میں دشمنوں کو کیا پسپا، 17 اسرائیلی فوجی کو کر دیا ہلاک…‘‘، حزب اللہ کا بڑا دعویٰ’’
لبنانی عسکری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج عدیشہ اور کفر کیلی کے گاؤں میں داخل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد جمعرات کی دو پہر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
Middle East Crisis: لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 37 ہلاک، 151 زخمی، وزارت صحت نے دی جانکاری
اسرائیلی حملوں کے درمیان یورپی یونین (EU) نے لبنان کے لیے اضافی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نے لبنان کے لیے مزید 30 ملین یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
Middle East Crisis: ’’اسرائیل کی یکطرفہ کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں چھڑ سکتی ہے ایک بڑی علاقائی جنگ…‘‘، مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے کیا خبردار
یہودی ریاست کی جانب سے لبنان میں زمینی فوجی آپریشن کے اعلان کے بعد اسرائیل پر ایران نے حملہ کیا تھا۔ 23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملے تیز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لبنانی تنظیم حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔