Bharat Express

Manipur Violence

کانگریس پارٹی نے منی پور میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت اس تشدد کو لے کر منفی رویہ اپنا رہی ہے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے منی پور حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ عرضی گزار کو پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ اس پر پرشانت بھوشن نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ نے منی پور تشدد کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اس لیے سپریم کورٹ کو اس خصوصی عرضی پر سماعت کرنی چاہئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد 30-30 کے گروپوں میں ریاست بھر میں پھیلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ستمبر کے آخری ہفتے میں ایک ساتھ میتی گاؤں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Meghchandra Singhنے پی ایم مودی کو خط میں لکھا، ’’میں، منی پور کے لوگوں کی طرف سے اور ریاست منی پور کے ایک ہندوستانی شہری کے طور پر، آپ کو اپنی ریاست منی پور کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں، جہاں 3 مئی سے ہنگامہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنجے راوت منی پور میں جاری تشدد کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ دو دن کے لئے ممبئی میں ہیں۔ انتخابات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لیکن وہ منی پور نہیں جاپارہے ہیں۔

منی پور حکومت کے فیصلے کے مطابق ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا 15 ستمبر کی سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گے ۔

دارالحکومت امپھال میں ڈرون حملوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے راج بھون اور سی ایم کی رہائش گاہ پہنچے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ اس دوران آنسو گیس کے کئی گولے بھی چھوڑے گئے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے منگل کے روز جیریبام ضلع کے مختلف علاقوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس دوران میتی برادری کے ایک بزرگ کو قتل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے وقت مہلوک سو رہا تھا۔

ڈرون حملے کو منی پور میں دو برادریوں کے درمیان جاری تنازع میں ایک بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرون حملہ فوری طور پر نہیں کیا گیا بلکہ ڈرون کے ذریعے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ دیہات پر بمباری کی گئی ہے۔

اتوار کا واقعہ منی پور میں ایک ماہ میں دوسرا قتل ہے۔ ایک سابق ایم ایل اے کی بیوی چاروبالا ہاوکیپ 11 اگست کو منی پور کے قبائلی اکثریتی ضلع کانگپوکپی کے ایکاؤ ملم میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔