Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha

لوک سبھا میں پرچی کے ذریعہ ہوئی ووٹنگ میں خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن بل 2023) کو منظوری مل گئی۔

سکریٹری کے بارے میں راہل گاندھی کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ حکومت کابینہ چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے والے 90 سکریٹری میں صرف تین او بی سی ہیں۔ میری سمجھ یہ ہے کہ ملک حکومت چلاتی ہے۔ کابینہ ملک کی پالیسیوں کا فیصلہ کرتی ہے۔

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہم نے مضبوط بل ایوان میں رکھا ہے۔ جبکہ یوپی اے کمزور بل لے کرآئی تھی۔

ناری شکتی وندن بل میں درج شیڈیول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈیول ٹرائبز (ایس ٹی) کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کا انتظام ہے، لیکن ناری شکتی وندن ایکٹ میں او بی سی کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

 پارلیمنٹ میں پانچ دنوں کا خصوصی سیشن بلایا گیا ہے۔ پیر سے اس نئے سیشن کی شروعات ہوئی ہے۔ اس سیشن میں پارلیمانی سفرپر بحث کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران ادھیر رنجن چودھری نے کچھ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا تھا۔

کانگریس لیڈر کی تقریر کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے خواتین ممبران پارلیمنٹ کی طرف فلائنگ کس کے اشارے کیے ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد بل منظور نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن روایت کے برعکس حکومت نے بل پاس کروا لیا، اپوزیشن کو اظہار خیال کا موقع نہیں ملا

مانسون اجلاس  میں کل 17 نشستیں ہوئیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کل 20 بل پیش کئے گئے ، جبکہ راجیہ سبھا میں 5 بل پیش کئے گئے ۔اور 22 بل لوک سبھا میں منظور ہوئے ،جبکہ راجیہ سبھا میں 25 بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔23 بل ایسے رہے جو دونوں ایوان سے منظور ہوئے۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران دیئے گئے وزیراعظم مودی کے خطاب کو بورنگ بتایا اور کہا کہ انہیں لگا تھا کہ وہ منی پور تشدد کی مذمت کریں گے۔