Bharat Express DD Free Dish

Adhir Ranjan Chowdhury Suspension: منسوخ ہوگی کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی معطلی، پارلیمنٹ کی پری ویلیج کمیٹی نے دی منظوری

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران ادھیر رنجن چودھری نے کچھ تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا تھا۔

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی لوک سبھا سے معطلی منسوخ کی جائے گی۔

Adhir Ranjan Chowdhury Parliament Suspension: لوک سبھا کی پریویلیج کمیٹی (خصوصی اتھارٹی کمیٹی) نے بدھ کے روز یعنی 30 اگست کو کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی معطلی کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ انہیں مانسون سیشن کے دوران معطلی کی گئی تھی۔ ادھیر رنجن چودھری نے آج پارلیمنٹ کی پریولیج کمیٹی کی میٹنگ میں اپنا موقف رکھا تھا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنیل سنگھ کی صدارت والی کمیٹی کو بتایا کہ کہا ان کا کسی کے جذبات کو مجروح کرنے کا مقصد نہیں تھا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کمیٹی نے ادھیر رنجن چودھری کی معطلی ختم کرنے کے لئے تجویزکو مںظوری دی۔ اس تجویز کو جلد ہی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے پاس غورکے لئے بھیجا جائے گا۔

کیوں کئے گئے تھے معطل؟

پریویلیج کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر بی جے پی رکن پارلیمنٹ جناردن سگری وال نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اختتام پذیرہوئے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کی تجویزپربحث کے دوران کانگریس لیڈرادھیر رنجن چودھری کو وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق کئے گئے تبصرہ اوران کے اقدام کے سبب 10 اگست کو ایوان کی کارروائی سے معطل کردیا گیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read