علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اسٹوڈنٹ یونین 2026 کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محمد نعمان اشرف نے صدر، نشرہ نعیم نائب صدراورمحمد حمدان نے سکریٹری کے عہدے پرکامیابی حاصل کی ہے۔ 8 سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات نے طلبہ میں کافی جوش وخروش پیدا کیا۔ اس الیکشن میں سب سے قابل ذکرواقعہ یہ تھا کہ نشرہ نعیم طلبہ یونین کے تین بڑے عہدوں میں سے کوئی بھی جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ نائب صدرکے عہدے کے لیے انہیں 7,091 ووٹ ملے جبکہ ثاقب علی خان کو5,818 ووٹ ملے۔
کس کو کتنے ووٹ ملے؟
صدرکے عہدے کے لیے محمد نعمان اشرف نے 7,797 ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے محمد انتخاب کوشکست دی۔ انتخاب نے 3,676 ووٹ حاصل کیے۔ سکریٹری کے عہدے پرمحمد حمدان 8385 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ احمد فرازرضی 6882 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔ جیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا، تینوں فاتحین کے حامیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ طلباء نے زبردست نعروں اورآتش بازی کے ساتھ جشن منایا۔ نشرہ نعیم نے اپنی جیت کو طلبہ کی جیت قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک وژن کے ساتھ ایک نئی شروعات کی ہے اورامید ظاہرکی کہ مستقبل میں خواتین بھی طلبہ سیاست میں آگے بڑھیں گی۔ 8 سال بعد منعقد ہونے والے اس الیکشن میں طلبہ نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ اب نئی طلبہ یونین کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ طلبہ کے تحفظات اٹھائے اوران کے مسائل پرکام کرے۔
صدرکا عہدہ جیتنے کے بعد محمد نعمان اشرف نے کہا، “آٹھ سال کی جدوجہد کے بعد ہم نے یہ نظام حاصل کیا ہے۔ آپ طلبہ میں جوش وخروش دیکھ سکتے ہیں۔ ہم نے جووعدے کئے تھے، ہم اسے پورا کریں گے۔ یہ ہم پربہت بڑی ذمہ داری ہے۔” انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نائب صدرکا عہدہ جیتنے والی نشرہ نعیم نے اپنی جیت کے بعد کہا، “ہم نے یہ کام اتنے کم وقت میں اوراتنے کم پیسوں سے کیا۔ ہم نے پورے جذبے اورہمت کے ساتھ مہم چلائی اورتاریخ رقم کی۔ یہ علی گڑھ کے ہرطالب علم کی جیت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کوبہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جن کی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ اب ہم ان کی آوازاٹھائیں گے۔ یونیورسٹی ایسی جگہ ہونی چاہئے، جہاں ہرکسی کو اپنی آوازاٹھانے کی آزادی ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


