AMU Student Union Election 2026 Results: اے ایم یو طلبہ یونین کے نتائج جاری، نعمان اشرف صدر منتخب، نشرہ نعیم بنیں پہلی خاتون نائب صدر، محمد حمدان بنے سکریٹری
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 8 سال بعد طلبہ یونین کے الیکشن ہوئے، اس میں الگ الگ علاقوں کے امیدواروں نے خوب طاقت لگائی۔ طلبہ یونین کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ صدرکے عہدے کے لیے محمد نعمان اشرف نے 7,797 ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے محمد انتخاب کوشکست دی۔ انتخاب نے 3,676 ووٹ حاصل کئے۔





