Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکس ہوگئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔
AMU & admission of foreign students: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء داخلہ لینے سےکر رہے ہیں گریز ،لیکن انتظامیہ کیلئے نہیں ہے سنگین مسئلہ
اے ایم یو میں، غیر ملکی طلباء گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مقابلے پی ایچ ڈی کی طرف زیادہ مائل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اے ایم یو اب بھی ایک پرکشش آپشن ہے۔ فی الحال اے ایم یو میں 26 ممالک کے 170 غیر ملکی طلباء زیر تعلیم ہیں۔
Bharat Ratna for Sir Syed: بہرائچ میں تعلیمی اجلاس میں اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کو مرکزی حکومت سے بھارت رتن دینے کی اٹھی مانگ
پروگرام میں شفیق باغبان، جمال اظہر صدیقی، ڈاکٹر اے ایم خان، اکرم ایڈووکیٹ، نعیم خان، عبدالعزیز صدیقی، محمد زاہد مرزا شکیل باغ نمائندہ کونسلر، منشاد احمد، ناظم علی، ابراہیم رشید ایڈووکیٹ ارشد صدیقی، شاداب عالم، حسین شہاب الدین اور دیگر نے شرکت کی۔
Maharashtra Assembly Election 2024: ’ہندو-مسلم اتحاد ہی ملک کو بچائے گا…‘، مہاراشٹر انتخابات کے درمیان رام داس اٹھاولے کا بڑا بیان
ناسک میں رام داس اٹھاولے نے کہا، "ہم مسلمانوں کی مخالفت نہیں کرتے۔ ہم سپریم کورٹ کے مسلمانوں کے بارے میں دیئے گئے بیان سے متفق ہیں۔ صرف ہندو مسلم اتحاد ہی ملک کو مضبوطی سے آگے لے جا سکتا ہے۔"
AMU students welcome Supreme Court’s decision: اے ایم یو کا اقلیتی درجہ برقرار، یونیورسٹی کے طلباء نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیر مقدم
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو اقلیتی درجہ دینے کے معاملے میں 7 ججوں کی بنچ کا فیصلہ آیا ہے۔ حالانکہ، یہ فیصلہ متفقہ طور پر نہیں بلکہ 4:3 کے تناسب سے کیا گیا۔ سی جے آئی، جسٹس کھنہ، جسٹس پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا نے متفقہ طور پر فیصلے کے حق میں فیصلہ دیا۔ جبکہ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ایس سی شرما کا فیصلہ مختلف رہا۔
AMU’s minority status upheld: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی درجہ برقرار، سپریم کورٹ نے 4:3 سے سنایا فیصلہ
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چاہے کوئی تعلیمی ادارہ آئین کے نفاذ سے پہلے قائم ہو یا بعد میں، اس سے اس کا درجہ نہیں بدل جائے گا۔ ادارے کے قیام اور اس کے سرکاری مشینری کا حصہ بننے میں فرق ہے۔ آرٹیکل 30 (1) کا مقصد یہ ہے کہ اقلیتوں کے ذریعہ بنائے گئے ادارے کو صرف ان کے ذریعہ چلایا جائے۔
Naima Khatoon appointed AMU VC: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر کی ہوئی تقرری، پروفیسر نعیمہ خاتون کو دی گئی ذمہ داری
ماہرین کا کہنا ہے کہ پروفیسر نعیمہ ان تمام خصوصیات کی حامل ہیں جن کو موجودہ حکومت بااثر مسلم شخصیات میں تلاش کرتی ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سابق وائس چانسلر نجمہ اختر کی کامیابی کی کہانی اس کی مثال ہے۔
Rahul Gandhi Interacts With AMU Students: حجاب پہننے اور نہ پہننے کا فیصلہ خواتین کو کرنا چاہیے، حکومت کو نہیں،راہل گاندھی نے اے ایم یو کی طالبات کے سوالوں کا کیا سامنا
طالبات نے راہل سے سیاست میں خواتین کی شمولیت سے متعلق سوالات بھی پوچھے۔ اس پر راہل نے کہا، سیاست اور کاروبار میں خواتین کی پوری نمائندگی نہیں ہے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو خواتین امیدواروں کو موقع دینے کے بارے میں سوچنا ہو گا۔ راہل نے کہا کہ ہم نے مقامی سطح پر سیاست میں خواتین کی موجودگی دیکھی ہے۔
AMU Minority Status: ’اے ایم یو معاملے میں مسلمان ہی ذمہ دار…‘ اے ایم یو اقلیتی درجے پر سماعت میں آئی یہ بڑی بات
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اقلیتی درجہ معاملے پر منگل کے روز سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ وہ اس بات کی جانچ کرے گا کہ کیا جب اسے 1920 اے ایم یو ایکٹ کے تحت ایک یونیورسٹی کے طور پر نامزد ہونے پراس ادارے کا فرقہ وارانہ کردار ختم ہوگیا تھا۔
Aligarh Muslim University Minority Status: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اقلیتی کردار مرکز کی مودی حکومت کو منظور نہیں، جانئے پوری تفصیل
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کر رہی آئینی بینچ کے سامنے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اے ایم یو ایک 'قومی نوعیت' کا ادارہ ہے، اس کو اقلیتی ادارہ نہیں مانا جاسکتا ہے۔