Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 2014 اور 2019 کی طرح اس بار بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو چار سو سیٹیں جیتنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہندوستان کو پرانے دور میں دھکیلنا چاہتی ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے ہونے والے آخری مرحلے یعنی ساتویں مرحلے میں یکم جون کو وارانسی میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے کاشی کے لوگوں سے حمایت مانگی ہے۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان کوالہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ اعظم خان اینڈ فیملی کے فرضی برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

سماجوادی پارٹی نے شراوستی سے موجودہ ایم پی رام شرومنی ورما کوامیدواربنایا ہے جبکہ ڈومریا گنج سے برہمن طبقے کا بڑا چہرہ مانے جانے والے کشل تیواری کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے شراوستی سے ایم ایل سی اور یوپی کے سی ایم کے بے حد قریبی ساکیت مشرا کو ٹکٹ دیا جبکہ ڈومریا گنج سے موجودہ ایم پی جگدمبیکا پال قسمت آزما رہے ہیں۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعرات (13 مئی) کو وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسرا خط لکھ کر خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں پراجول ریوانا کے سفارتی پاسپورٹ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرکے پی ایم مودی سے یہ مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس …

یوریشیا گروپ کے بانی اور صدر، ایان بریمر نے کہا یے کہ اگلے پانچ سال میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ایسی جگہ بنتا جارہا ہے جہاں لوگ طویل عرصے تک کاروبارکرنا چاہتے ہیں۔

مہاراشٹر کے 48 لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کی سیاسی قسمت ای وی ایم میں بند ہے۔ ایسے میں اب تمام لیڈران اور کارکنان 4 جون کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ مہاوتی لیڈر مسلسل اس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ 40 سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ خاص طور پر نائب …

جھارکھنڈ کی گوڈا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار اور پارٹی لیڈر نشی کانت دوبے نے بتایا ہے کہ ان کی پارٹی کو 400 سیٹوں کی ضرورت کیوں ہے۔

دہلی میں ووٹنگ سے پہلے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹنگ سے پہلے برقع میں آنے والی خواتین کی پہچان کی جائے۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں او بی سی ریزرویشن جاری رہے گا، کیونکہ اس سے متعلق بل آئین کے دائرہ کار میں منظور کیا گیا تھا۔ سی ایم ممتا نے بی جے پی پر ریزرویشن روکنے کا الزام لگایا۔