”This article/write-up has been edited and sent by the Press Information Bureau(PIB), Government of India and reprinted on its request.“
یہ مضمون پریس انفارمیشن بیورو(پی آئی بی)، حکومتِ ہند کے ذریعہ ایڈیٹیڈ/ترمیم شدہ اورارسال کردہ ہے، جوان کی گزارش پرشائع کی گئی ہے۔
نئی دہلی: لوک سبھا کا الیکشن جیسے جیسے اب اپنے آخری دومرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، نئی حکومت کے تئیں لوگوں کے تجسس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مودی سرکارکی واپسی پر اب ایک اور معروف ماہرسیاست نے اپنی پیشین گوئی کی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی جے پی مسلسل تیسری باراپنے دم پر سرکار بنا لے گی۔
یوریشیا گروپ کے بانی اور صدر، ایان بریمرنے کہا یے کہ اگلے پانچ سال میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جارہا ہے۔ ایان بریمر نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ایسی جگہ بنتا جارہا ہے جہاں لوگ طویل عرصے تک کاروبارکرنا چاہتے ہیں۔ یہی نہیں بریمر نے کہا کہ اب ہندوستان ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جس پر دنیا بھر کی کمپنیاں توجہ دے رہی ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی کمپنیاں تیزی سے تبدیل ہوتے مثبت سیاسی ماحول میں ہندوستان کو کاروبار کے نظریہ سے ایک بہتر ملک مانتی ہیں۔ بریمر نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ برسوں سے ہندوستان میں ایک مثبت اور مستحکم قیادت حکومت کر رہی ہے، جس کی بنا پر دنیا بھر کی کمپنیاں یہاں لمبے وقت تک کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔ یہی نہیں بریمرنے ہندوستان کو ایک عظیم جمہوری ملک بھی بتایا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی بریمر لوک سبھا انتخابات کے نتائج پردرست پیشین گوئی کرچکے ہیں۔
ایان بریمرنے کہا تھا کہ بی جے پی آسانی سے اکثریت کے اعدادوشمارپارکرلے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی تقریبا یقینی طور پر مضبوط معاشی کارکردگی اورمسلسل اصلاحات کے دم پرتیسری مرتبہ جیتنے جارہے ہیں جو ایک بہت ہی مستحکم پیغام ہے۔ اس دوران انھوں نے آزادی اور غیر جانبدار و شفاف ہندوستان کے انتخابی عمل کی تعریف بھی کی ہے۔