Bharat Express DD Free Dish

Ramadan 2025: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم، کل سے شروع ہوگا ’مغفرت‘ کا عشرہ، جانئے کیا ہے اس کی فضیلت

آج یعنی 11 مارچ بروز منگل روزہ داروں نے رمضان کا دسواں روزہ مکمل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بھی ختم  گیا ہے۔ درحقیقت رمضان کے پورے مہینے میں 1 سے 29 یا 30 تاریخ تک روزے رکھے جاتے ہیں جنہیں تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم

نئی دہلی: رمضان المبارک میں اللہ تَعَالٰی کے فضل و کرم سے رَحمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت کے واقعات جمع کرنے جائیں تو اتنے ہیں کہ جمع کرنا مشکل ہو جائے ۔  کاش ایسا ہو جائے کہ ہم گنہگاروں کو بطفیل ماہِ رَمضان،سرورِ کون ومکان،مکی مَدَنی سُلطان،رَحمتِ عالم،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رَحمت بھرے ہاتھوں جہنم سے رِہائی کا پروانہ مل جائے ۔

آج یعنی 11 مارچ بروز منگل روزہ داروں نے رمضان کا دسواں روزہ مکمل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رمضان المبارک کا پہلا عشرہ بھی ختم  گیا ہے۔ درحقیقت رمضان کے پورے مہینے میں 1 سے 29 یا 30 تاریخ تک روزے رکھے جاتے ہیں جنہیں تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین عشرے جن میں سے ہر ایک کو دس دنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلا عشرہ رحمت کا ہے جو آج دسویں دن کے ساتھ ختم ہو گیا۔ اس کے بعد ’’مغفرت‘‘ یعنی نجات کا عشرہ شروع ہوگا اور تیسرا عشرہ جہنم/ آگ سے نجات کا ہے۔

رمضان المبارک کے فضائل کے بیان میں ایک طویل حدیث میں یہ بات وارد ہوئی ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا حصہ نزولِ رحمت کا وقت، دوسرا حصہ بے بہا مغفرت کا وقت اور آخری حصہ آگ سے چھٹکارے کا وقت ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب ایک مہینے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ہر حصہ عشرہ ہی بنے گا، اس لیے عموماً یوں بیان کیا جاتاہے کہ پہلا عشرہ رحمت کاہے، دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اور تیسرا عشرہ جہنم/ آگ سے نجات کا ہے۔

رحمت کا عشرہ ہم سے رخصت ہوگیا اس میں جو بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں اس کے تدارک کے لئے ابھی ہمارے پاس جو ایام ہیں اسے ہمیں اچھی طرح کام میں لاکر اپنی نیکیوں میں اضافہ کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ اب ہم مغفرت و بخشش کے عشرہ میں داخل ہو گئے ہیں، اب ہمیں چاہئے کہ اس عشرے میں خوب خوب اللہ تعالیٰ سے اپنی مغفرت وبخشش کی دعا کریں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read