Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی تمام سات سیٹوں سمیت مختلف ریاستوں کے 58 پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

اعظم گڑھ کے بی جے پی امیدوار دنیش لال نے کہا کہ جب اعظم گڑھ سے ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو ہاریں گے تب انہیں سمجھ میں آئے گا کہ اعظم گڑھ کے یادو اپنے دم پر الیکشن جیت کر پارلیمنٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہفتہ کی صبح سات بجے سے مغربی بنگال کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، مشرقی مدنا پور ضلع کے مہیشدل میں جھڑپوں میں ترنمول کانگریس کا ایک مقامی لیڈر مارا گیا۔

عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ سے سومناتھ بھارتی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اتحاد کی وجہ سے کانگریس نے نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ ایسے میں اس بار گاندھی خاندان عآپ پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی کو ووٹ دے گا۔

اننت ناگ میں پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے کارکنوں کو کیوں تنگ کر رہے ہیں؟ میرے کارکنوں کو کل رات سے بند کرنا شروع ہو گیا ہے۔

سی ایم یوگی نے کہا، پرسنل لاء کا مطلب ہے طالبان کا راج۔ بیٹیاں اسکول نہیں جا سکیں گی۔ خواتین بازار نہیں جا سکیں گی۔ انہیں برقعہ پہننا پڑے گا۔ یہ بھارت ہے، افغانستان، پاکستان تھوڑے ہے، کہ یہاں کوئی برقعہ پہنے گا، لیکن کانگریس کا منشور ہے کہ ہم پرسنل لاز نافذ کریں گے۔

ووٹرز کی تعداد کی بات کریں تو اس بار پہلی بار ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پہلی بار 2.52 لاکھ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ 1.52 کروڑ ووٹروں میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 82,12,794، خواتین ووٹرز کی تعداد 69,87.914 اور تیسری صنف کی تعداد 1228 ہے۔

اس مرحلے میں اتر پردیش کی 14، ہریانہ کی 10، مغربی بنگال اور بہار کی 8-8، دہلی کی 7، اڈیشہ کی 6، جھارکھنڈ کی 4 اور جموں و کشمیر کی 1 سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

آتشی کے اس دعوے پر سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ حیران کن ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ دہلی میں ووٹنگ آسانی سے ہو۔

سپریم کورٹ میں ایسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی عرضی پرسماعت ہو رہی ہے۔ اے ڈی آرنے گزشتہ کچھ مرحلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹنگ کا آخری فیصد جاری کرنے میں ہوئی تاخیرکا موضوع اٹھایا ہے۔ اے ڈی آرنے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ سے اس سلسلے میں ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔