Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

یوپی کے مرزا پور میں ساتویں مرحلے کے لئے کل ووٹنگ ہونی ہے۔ اس ضمن میں ووٹنگ کے لئے الیکشن افسر پہنچ رہے ہیں۔ اس درمیان وہاں شدید گرمی کی وجہ سے 23 ہوم گارڈ کے جوانوں کی طبیعت خراب ہوگئی، جس میں 6 کی موت ہوگئی۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی نے 29 سیٹوں پر لوک سبھا الیکشن لڑا جبکہ کانگریس نے یہاں 27 سیٹوں پرقسمت آزمائی۔ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

کلپنا سورین نے انتخابی جلسوں میں ہیمنت سورین کی گرفتاری کا مسئلہ نمایاں طور پر اٹھایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے قبائلیوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے حکومت کے کاموں کی تفصیلات اپنے انداز میں پیش کیں۔ انہوں نے اپنی تقریروں میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یکم جون کو مندر سے روانگی سے قبل پی ایم مودی تمل شاعر تھروولوور کے مجسمے کو دیکھنے کے لیے یادگار پر بھی جا سکتے ہیں۔

افضال انصاری اور منوج سنہا کے قریبی پارس ناتھ رائے کے درمیان اہم مقابلہ مانا جا رہا ہے، لیکن بی ایس پی نے امیش سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، لیکن مقابلہ دو ہی امیدواروں کے بیچ نظرآرہا ہے، لیکن مختار انصاری کا ذکرابھی بھی ہو رہا ہے۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے 573 بار انڈیا اتحاد اور اپوزیشن کے بارے میں بات کی، لیکن مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

فاروق عبداللہ نے بھی اسرائیل حماس جنگ پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرب ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل پر تباہی آنے والی ہے۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اپنے خط میں مودی حکومت کے کئی فیصلوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے معیشت کو کافی نقصان ہوا۔ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا۔

کملا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے ناکارہ مواد سے ٹوکریاں، پین اسٹینڈ، موبائل فون اسٹینڈ، پھولوں کے گملے، ہاتھ کے پنکھے، دیوار پر لٹکانے اور دیگر آرائشی اشیاء بنا رہی ہیں۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا، میرے پیارے ہم وطنو، ہندوستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ووٹنگ کے آخری دور میں، ہمارے پاس ایک آمرانہ حکومت کا خاتمہ کرکے اپنی جمہوریت اور اپنے آئین کی حفاظت کا ایک آخری موقع ہے۔