Baba Siddique Murder Case: بابا صدیقی کو اپنا سمجھتے تھے سلمان، الیکشن جتانے میں ان کا اہم کردار تھا
بابا صدیقی کا شمار سلمان خان کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی سالوں کے بعد بھائی جان (سلمان خان) اور بادشاہ (شاہ رخ خان) کے درمیان دوستی بھی کرائی تھی۔ دونوں کو اپنی افطار پارٹی میں بلایا تھا اور گلے ملوایا تھا۔
Baba Siddique Shot Dead: ’’سلمان خان ہم یہ جنگ چاہتے نہیں تھے…لیکن تم نے ہمارے بھائی کو نقصان پہنچایا…‘‘، لارنس بشنوئی گینگ نے لی بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری
قتل کا اعتراف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا یہ ہینڈل لارنس گینگ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ لارنس بشنوئی کا انداز یہ رہا ہے کہ انمول بشنوئی، گولڈی برار یا گینگ کا کوئی مضبوط رکن ایسی پوسٹ لگا کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ جانچ کا رخ موڑنے کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔
Up Police Encounter: ہاشم بابا گینگ کے شرپسندوں اور پولیس کے درمیان انکاؤنٹر، شوٹر انس اور اسد کو لگی گولی
دہلی پولیس اور یوپی پولیس کے اسپیشل سیل کے اس مشترکہ آپریشن میں کل آٹھ گولیاں چلائی گئی ہیں۔ تصادم میں دو شرپسند زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی مجرم انس 4 سے 5 مقدمات میں مطلوب ہے۔
AP Dhillon breaks silence on firing outside his Canada home: فائرنگ کے واقعے کے بعد اے پی ڈھلون نے توڑی خاموشی، پوسٹ میں لکھا- ‘میں محفوظ ہوں’
اپنے گھر پر فائرنگ کے بعد اے پی ڈھلون نے پہلی بار انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ میں محفوظ ہوں، میرے لوگ بھی محفوظ ہیں۔ ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔
Lawrence Bishnoi Henchmen: گینگیسٹر لارنس بشنوئی کے تین مفرور ساتھیوں کی اطلاع دینے پر انعام، بہار پولیس نے کیا اعلان
میانک عرف سنیل مینا بیرون ملک روپوش ہے۔ تینوں کے نام غیر ملکی اسلحے کی اسمگلنگ میں سامنے آئے تھے۔ گوپال گنج کے ایس پی سوارن پربھات نے یہ جانکاری دی۔ ایس پی نے کہا ہے کہ تینوں مفرور کارندوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
Firing case at Salman Khan House: سلمان خان فائرنگ کیس میں پولیس کو اہم شواہد ملے، ملزم سے آڈیو ریکارڈنگ برآمد
اس ریکارڈنگ سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ کے وقت سے لے کر دونوں ملزمان کے روپوش ہونے تک انمول شوٹروں سے مسلسل رابطے میں تھا۔ پولیس کو گرفتاری کے وقت ملنے والے موبائل فون سے انمول کی کال ریکارڈنگ ملی ہے۔
Salman Khan Death Threat: سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کی ایف آئی آر درج، پولیس نے ایک ملزم کو کیا گرفتار
سائبر پولیس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں آئی ٹی ایکٹ 66 (D) کے ساتھ 506 (2)، 504، 34 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم معاملے کی جانچ کے لیے راجستھان گئی تھی۔
Salman Khan: پنویل میں تھا سلمان خان کی گاڑی پر حملے کا منصوبہ، پاکستان سے آنا تھا اسلحہ، یہ تھا لارنس بشنوئی کا منصوبہ
14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔ لارنس بشنوئی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Firing case at Salman Khan’s house: ہریانہ سے پکڑا گیا سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس کا چھٹا ملزم
14 اپریل کو سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے اب تک وکی گپتا، ساگر پال، انوج تھاپن، سونو بشنوئی، رفیق چودھری کو گرفتار کیا ہے۔
Sidhu Moosewala Murder Case: سدھو موسے والا قتل پر پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں اعتراف، سکیورٹی کم ہونے سے ہوا قتل
موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے اعتراف کے بعد حکومت کو ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے جن کی وجہ سے سکیورٹی میں کمی کی گئی۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ زبان پر آ ہی جاتا ہے۔