Bharat Express

Lawrence Bishnoi

انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا کہ 16 اکتوبر کو ممبئی پولیس نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں انمول بشنوئی  کی حوالگی کی پہل  کرنا چاہتے ہیں۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ بالی ووڈ کے کئی بڑے لوگوں پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

پپو یادو کو واٹس ایپ پر کال کرکے دھمکی بھی دی گئی ہے۔ جس نمبر سے پپو یادو کو کال کیا گیا تھا اس کی ڈی پی میں لارنس بشنوئی کی تصویر ہے۔ مہاراشٹر میں اے این سی اجیت گروپ کے لیڈر اور بزنس مین بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

اب سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لارنس  بشنوئی سے کیوں بات کرنا چاہتی تھیں۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے سومی علی نے کہا کہ وہ لارنس کے ساتھ امن چاہتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کے کزن رمیش نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے امیر رہے ہیں، لارنس کے والد ہریانہ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور ان کے پاس گاؤں میں 110 ایکڑ زمین ہے، لارنس ہمیشہ مہنگے کپڑے اور جوتے پہنتےہیں ۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان حال ہی میں لارنس بشنوئی پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کسی سے معافی کیوں مانگے گا؟

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے معاملے میں پولیس پہلے ہی دو لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نئی ممبئی کے پنویل سٹی پولیس اسٹیشن کی ٹیم بدھ کی رات تقریباً 10.30 بجے پانی پت کے سیکٹر 29 تھانے پہنچی تھی۔

زوم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ارباز خان نے کہا- 'ہم اچھا کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم بالکل ٹھیک کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت خاندان میں بہت کچھ چل رہا ہے۔ یقیناً ہر کوئی پریشان ہے۔

ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ پروین اور شبھم ہی یہ پیشکش لائے تھے۔ پونے میں ان کی کئی بار ملاقاتیں ہوئیں۔ انہیں بتایا گیا کہ کام مکمل ہونے کے بعد بھاری رقم دی جائے گی۔ شیوکمار اس معاملے میں بہت کچھ جانتا ہے۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کی خبر پر لیڈروں کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اس دوران پورنیہ سیٹ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔