Bharat Express DD Free Dish

Lawrence Bishnoi

رپورٹس کے مطابق گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے درمیان اب اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور دونوں کے راستے الگ ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گولڈی برار نے راجستھان کے مبینہ گینگسٹر روہت گودارا اور اس کے نیٹ ورک کے ساتھ مل کر اپنا الگ سنڈیکیٹ قائم کیا ہے۔سکیورٹی ایجنسیاں بین الاقوامی سطح پر سرگرم ان جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق گولو پنڈت نے اس سازش میں شوٹر اور گینگ کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کیا۔ اس نے مرکزی شوٹر دیپک کو لارنس بشنوئی گینگ سے جڑے افراد سے ملوایا اور حملے کے لیے اسے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ واقعے کے وقت گولو ممبئی میں موجود نہیں تھا،

سلمان خان پہلے ہی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ماضی میں گینگ نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اب ان کے قریبی شخص کو نشانہ بنائے جانے سے سکیورٹی ایجنسیاں مزید چوکنا ہو گئی ہیں۔

واقعے سے تقریباً 12 دن قبل ماروٹے نے یہ اسکوٹر گرفتار ملزم آدتیہ گایکواڑ کو 30 ہزار روپے میں بیچا تھا۔ یہ رقم مبینہ ماسٹر مائنڈ شبھم لونکر نے دی تھی۔

پنجابی اور بالی ووڈ میوزک انڈسٹری ایک بار پھر گینگسٹروں کی دھمکیوں کے سائے میں آ گئی ہے۔ معروف گلوکار بی پراک سے 10 کروڑ روپے کی رنگداری مانگے جانے کے بعد اس تشویشناک سلسلے نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف فنکار برادری بلکہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھی فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور راجستھان پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک خطرناک شوٹر کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت پردیپ شرما عرف گولو کے طور پر ہوئی ہے، جو صرف 23 برس کا ہے لیکن سنگین جرائم میں اس کا نام طویل عرصے سے شامل رہا ہے۔

مشہور پنجابی اور بالی ووڈ گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکی ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر رقم ادا نہ کی گئی تو بی پراک کو ”مٹی میں ملا دیا جائے گا“۔

راجستھان کے ضلع شری گنگانگر کے رائے سنگھ نگر سے ایک بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے بھتہ خوری کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک لگژری کار سے 91 لاکھ روپے نقد برآمد کیے، جو بھتہ خوری کی رقم بتائی جا رہی ہے۔

آنند سنگاری نے کہا، "کینیڈا میں ہرایک کواپنے گھراورکمیونٹی میں محفوظ محسوس کرنے کا حق ہے۔ بشنوئی گینگ نے مخصوص کمیونٹیز کو دہشت گردی، تشدد اوردھمکیوں سے نشانہ بنایا ہے۔"

ایک افسرنے بتایا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ معاملے کے فرار ملزم شبھم لونکرکوممبئی میں لانے اورلے جانے کا کام امول گائیکواڑ دیکھتا تھا۔