Hardeep Singh Nijjar: کیا نجر کے قتل میں ملوث تھا لارنس بشنوئی گینگ، کینیڈا پولیس نے ان تین ملزمان کو کیا گرفتار؟
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عدالتی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرن پریت سنگھ، کمل پریت سنگھ اور کرن براڑ پر نجر کو قتل کرنے اور قتل کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ گلوبل نیوز کی ایک رپورٹ میں مشتبہ افراد کی شناخت بھارتی شہری کے طور پر کی گئی ہے۔
Lawrence Bishnoi Case: لارنس بشنوئی گینگ کو ہندوستان سے باہر ملک دشمن عناصر سے ملی مدد؟، جانچ کر رہی پولیس نے کہی یہ بڑی بات
افسر نے بتایا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس معاملے میں مبینہ شوٹروں کو ہتھیار کہاں سے فراہم کیے گئے۔ اہلکار کے مطابق تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ بشنوئی گینگ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔
Salman Khan House Firing Case: سلمان خان کے گھر فائرنگ کیس میں لارنس بشنوئی اور ان کے بھائی ملزم بنے، ممبئی پولیس جلد ہی لارنس کی تحویل میں لے سکتی ہے
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس جلد ہی لارنس کی تحویل میں لے سکتی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی کرائم برانچ نے ایف آئی آر میں آئی پی سی کی دفعہ 506 (2) (موت کی دھمکی یا سنگین چوٹ کے ساتھ مجرمانہ دھمکی) اور 201 (ثبوت کو غائب کرنا یا مجرم کو بچانے کے لئے غلط معلومات دینا) شامل کیا ہے۔
Salman Khan News: ‘ ممبئی آ رہا ہے لارنس بشنوئی کا آدمی…’، سلمان کے گھر پر فائرنگ کے بعد کال موصول ہونے پر پولیس چوکس
نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم نے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ اسے معاملے سے آگاہ کیا۔ اسی وقت، جمعہ (19 اپریل) کو غازی آباد، اتر پردیش سے ایک 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا۔
Firing at Salman Khan’s house: سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ”جاہل‘‘ لوگ ہیں:سلیم خان
سلیم خان نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان کو اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ یہ معاملہ ابھی تک پولیس کے ہاتھ میں ہے اس لئے انہیں اس بارے میں عوام میں بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
Salman Khan’s House Firing Case: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹر گرفتار
سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ سے پہلے یہ دونوں ممبئی سے متصل پنویل علاقے کی ایک سوسائٹی میں گزشتہ ایک ماہ سے کرائے پر رہ رہے تھے۔ دونوں نے بالی ووڈ اسٹار کے گھر کی ریکی کی اور پھر فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔
Salman Khan: امریکہ میں رچی گئی سلمان کے گھر پر فائرنگ کی سازش، اسلحہ کا بندوبست کیسے ہوا؟ جانئے کیسے کی گئی پوری پلاننگ
انمول بشنوئی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے نام لکھے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ممبئی میں داؤد اور چھوٹا شکیل کا غلبہ ہے۔ ان کے نام پر بھتہ خوری کا پورا سنڈیکیٹ چلایا جاتا تھا اور آج بھی ان کا خوف ہے۔
Salman Khan: سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ: 5 بجے لوکل پکڑی، پھر آٹو لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ملزم
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان باندرہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔ دونوں ملزمان نے باندرہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے صبح 5.08 بجے بوریولی لوکل ٹرین پکڑی۔ یہ دونوں شام 5.13 بجے سانتا کروز اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر اترے۔
Salman Khan: ‘یہ صرف ٹریلر تھا’، لارنس بشنوئی کے بھائی نے قبول کی سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں سلمان کے دفتر میں ایک ای میل آئی تھی جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں گینگسٹر لارنس بشنوئی، گولڈی برار اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
Salman Khan: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ، موٹر سائیکل پر آئے تھے دو شوٹر، پولیس نے سیکیورٹی میں کیا اضافہ
سال 2023 میں بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان کے دفتر کو دھمکی آمیز ای میل بھیجا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ فی الحال سلمان کو وائی پلس سیکیورٹی دی گئی ہے۔