Bharat Express

Karnataka

کرناٹک میں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے ہوئی ووٹنگ میں کانگریس لیڈر اجے ماکن، سید ناصر حسین، جی سی چندرشیکھر اور ایک بی جے پی امیدوار نارائن سا بھانڈا کو جیت ملی ہے۔ جبکہ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے پانچویں امیدوار کپیندر ریڈی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرناٹک بی جے پی کے صدر وجیندر یدورپا نے کہا کہ کانگریس حکومت ہندو مخالف پالیسیاں اپنا کر اپنے خالی خزانے کو بھرنا چاہتی ہے۔ دراصل، اس بل کے تحت، حکومت کو ان مندروں سے 10 فیصد ٹیکس لینے کا حق ہوگا جن کی آمدنی 1 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

کانگریس نے کرناٹک، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک سے ڈاکٹر سید ناصرحسین، اجے ماکن اور جی سی چندرشیکھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ منکی فیور کی شدید حالت میں ناک سے خون بہنے اور مسوڑھوں سے خون آنے جیسے مسائل کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگ جدید اعصابی مسائل سے دو چار ہوسکتے ہیں ۔

چار سال کے بیٹے کے قتل کے معاملے میں اسٹارٹ اپ کمپنی کی 39 سالہ سی ای او سوچنا سیٹھ سے متعلق پولیس نے کہا کہ خاتون شروع سے ہی جھوٹ بول رہی ہے۔

شیوکمار نے کہا، "ہم تمام لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کے پاس اقلیتوں، درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور ہندو مذہب کے محکمے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب سے قبل رام مندر کی تعمیر کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے خلاف نہیں ہیں۔

 کرناٹک کے میسورو میں وزیراعلیٰ سدارمیا نے 22 دسمبر کو تعلیمی اداروں پر عائد حجاب پابندی کو واپس لینے کی بات کہی تھی، جس کے بعد بی جے پی نے کانگریس حکومت کی تنقید کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سدھارمیا کی مداخلت کے بعد پرنسپل بھرتما اور ٹیچر منیاپا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی اسکول میں طلبہ کو سخت سزا دینے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کئی موضوعات پر ریاست کی کانگریس حکومت کی تنقید کی۔ انہوں نے کھوپرا کی قیمتوں کی مخالفت میں اسمبلی سیشن کے بعد پدیاترا کی بات بھی کہی ہے۔