Bharat Express DD Free Dish

Karnataka

اب تک، بھارت میں کرناٹک سے دو اور گجرات سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا تھا، لیکن پیر (6 جنوری، 2024) کو چنئی سے ایچ ایم پی وی کے دو اور نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

اگرچہ شیوکمار سدارامیا کیمپ کی کسی میٹنگ کا حصہ نہیں رہے ہیں، لیکن تازہ ترین میٹنگ اس وقت ہوئی جب وہ خاندان کے ساتھ چھٹی گزارنے کے لیے ترکی میں تھے۔ یہ تازہ ترین میٹنگ میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی معاملے سے متعلق ایک تنازعہ میں سدارامیا کے الجھنے کے چار ماہ بعد ہوئی ہے۔

کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے چکوڈی میں قتل کی ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والے شخص کو اس کی ہی بیوی نے قتل کر دیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بنگلورو جیل میں 17 سال گزارنے کے بعد اب گھر جانے کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستانی شہری محمد فہد کو دہشت گردی کے مقدمے سمیت تمام مقدمات سے بری کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ جیل کی کوٹھری میں بیٹھے اپنے اہل خانہ کی یادوں میں کھویا ہوا ہے۔

کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کرکلا تعلقہ میں واقع کبینالے گاؤں میں پیر کی رات اینٹی نکسل فورس (ANF) اور نکسلیوں کے درمیان ایک زبردست تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں بدنام نکسلی لیڈر وکرم گوڑا مارا گیا۔

سی ایم سدارمیا نے الزام لگایا کہ اس بار انہوں نے کانگریس کے 50 اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کا آفر دے کر خریدنے کی کوشش کی۔ یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے؟ کیا یدیورپا، بومئی، آر اشوک نے یہ پیسہ چھاپی؟ یہ وہ پیسہ ہے جس نے ریاست کو لوٹا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ورلی پولیس نے ملزم سہیل پاشا کو کرناٹک سے گرفتار کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریاست میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ کم دباؤ کا علاقہ ڈپریشن میں بدل گیا ہے اور 17 اکتوبر کی صبح چنئی کے ساحل سے گزرنے کا امکان ہے۔چنئی شہر سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں بس خدمات میں خلل پڑاہے۔

گنڈو راؤ کے بیان نے جہاں کچھ لوگوں کو حیران کیا وہیں اس نے ساورکر کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان ایک نئی بحث بھی شروع کر دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ساورکر برہمن تھے، لیکن وہ نان ویجیٹیرین تھے اور گائے کا گوشت کھاتے تھے۔

کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) نے 2009 میں ان لوگوں کے لیے ایک اسکیم نافذ کی تھی جنہوں نے ترقیاتی پروجیکٹوں کے دوران اپنی زمین کھو دی تھی۔