Bharat Express

JDS in NDA Alliance: این ڈی اے میں شامل ہوئی جے ڈی ایس، امت شاہ اور ایچ ڈی کمار سوامی کی ملاقات کے بعد جے پی نڈا نے کیا اعلان

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی پارٹی جے ڈی ایس پی بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئی ہے۔

جنتا دل (سیکولر) کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے بڑا بیان دے کر پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیڈراور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے جمعہ (22 ستمبر) کو وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا بھی موجود تھے۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرکرناٹک میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر تینوں لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ جے ڈی ایس نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں شامل ہوگئی ہے۔

 میٹںگ کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، ”کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈرایچ ڈی کمار سوامی سے وزیرداخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ملاقات کی۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جے ڈی ایس نے این ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔”

جے پی نڈا نے مزید کہا کہ ہم این ڈی اے میں ان کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔ یہ این ڈی اے اور وزیراعظم نریندر مودی کے نظریہ نئے انڈیا، مضبوط بھارت کو مزید مضبوط کرے گا۔ دراصل، حال ہی میں ہوئی کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندارجیت ہوئی تھی اور اس نے اپنے دم پر حکومت بنائی تھی۔ اس کے بعد کانگریس نے سدارمیا کو وزیراعلیٰ اور ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سونپی ہے۔ آئے دن بی جے پی اور جے ڈی ایس مل کرکانگریس پر حملہ کرتی رہتی تھیں اور جے ڈی ایس کے بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے کی خبریں آتی رہتی تھیں۔

سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا نے پہلے ہی کردیا تھا اعلان

اس سے قبل کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے بتایا تھا کہ مرکزی وزیر امت شاہ بی جے پی کے ساتھ انتخابی معاہدے کے تحت جے ڈی ایس کو 4 لوک سبھا سیٹیں دینے پر رضا مند ہوئے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن سے متعلق برسراقتدار اور اپوزیشن دونوں نے ہی اپنی اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ بھی اپنی کئی میٹنگ کرچکا ہے اور ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024 in Karnataka: کرناٹک میں کانگریس کو ہرانے کے لئے بی جے پی-جے ڈی ایس نے ملایا ہاتھ، سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے بتایا پورا فارمولہ

ذرائع کے مطابق، کرناٹک کی جے ڈی ایس، بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کی خواہاں نظرآرہی ہے۔ جے ڈی ایس نے حال کے دنوں میں کئی اہم موضوعات پر بی جے پی کا ساتھ دیا ہے۔ کرناٹک میں جے ڈی ایس 28 میں سے 4 چارلوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ یہ سیٹیں مانڈیا، ہاسن، بنگلورو دیہات اور چکبلّا پور ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے 28 میں سے 25 سیٹیں جیتی تھیں۔ مانڈیا سے جیتی سملتا امبریش نے بی جے پی کو حمایت دی تھی جبکہ جے ڈی ایس صرف ایک سیٹ ہاسن ہی جیت سکی تھی۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا بھی الیکشن ہارگئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read