Bharat Express DD Free Dish

Karnataka BJP

وجیندر نے مرکزی وزیر داخلہ کو پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کرناٹک حکومت کے خلاف مہم کی تفصیلات دیں، 2028 کے اسمبلی انتخابات پر بھی نظر

ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجیندر نے ہفتے کو بتایا کہ ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ 17 ستمبر سے شروع ہو کر 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ بنگلورو واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر ’جگن ناتھ بھون‘ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وجیندر نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر نتن نوین کی درخواست پر اس مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کی طویل عوامی زندگی اور مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔

کرناٹک میں کانگریس حکومت اس وقت شدید داخلی تنازعے اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ سِدّھارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے درمیان جاری رسہ کشی نے حکومت کی گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔ ایسے میں بی جے پی نے ریاست میں اپنا جارحانہ سیاسی پلان شروع کرتے ہوئے کسانوں کو منظم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ کسان 9 دسمبر سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کریں گے اور بیلگاوی واقع ’سُورن سَودھا‘ کا گھیراؤ کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے رامائن تھیم پارک گارڈن کا بھی افتتاح کیا، جو مٹھ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور بھارتی تہذیب کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس یادگار لمحے پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکے کا بھی اجرا کیا گیا۔

آیانا ریڈی کو منی رتنا نائیڈو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ایس آئی ٹی نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا، جس کے بعد اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف بی جے پی ایم ایل اے منی رتنا نائیڈو کو حال ہی میں اس معاملے میں ضمانت ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 4 مئی کو کرناٹک بی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ریزرویشن تنازعہ پر پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے بی جے پی کرناٹک کے ’قابل اعتراض پوسٹ‘ کو نہ ہٹانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے میں، الیکشن کمیشن نے اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پوسٹ کو 'فوری اثر' سے ہٹائے۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جے ڈی ایس کرناٹک کی تین لوک سبھا سیٹوں ہاسن، منڈیا اور کولار سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بدھ (24 اپریل) کو ہاسن میں کہا، "بعض بی جے پی لیڈر تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

ایشورپا سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن بی ایس یدیورپا کے خلاف ہو گئے کیونکہ ان کے بیٹے کے ای کانتیش ایک ہفتہ قبل جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی پارٹی جے ڈی ایس پی بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئی ہے۔