Bharat Express

Deve Gowda on BJP Leaders: الیکشن ختم ہونے سے پہلے ہی NDA میں ایک دوسرے پر الزام اور شکایتوں کا سلسلہ ہو اشروع

بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جے ڈی ایس کرناٹک کی تین لوک سبھا سیٹوں ہاسن، منڈیا اور کولار سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بدھ (24 اپریل) کو ہاسن میں کہا، “بعض بی جے پی لیڈر تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں اب صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔ ادھر این ڈی اے کے اتحادیوں نے بی جے پی لیڈروں پر ان کی حمایت نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کرناٹک میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہونے والی ہے۔ جے ڈی ایس کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کارکنوں کا ایک حصہ علاقائی پارٹی (جے ڈی ایس) کی حمایت نہیں کر رہا ہے، جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہے۔

‘بی جے پی کے کچھ رہنما حمایت نہیں کر رہے ہیں’

بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جے ڈی ایس کرناٹک کی تین لوک سبھا سیٹوں ہاسن، منڈیا اور کولار سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بدھ (24 اپریل) کو ہاسن میں کہا، “بعض بی جے پی لیڈر تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ منڈیا کی موجودہ ایم پی سملتا کمارسوامی کی حمایت نہیں کر رہی ہے۔” منڈیا کی ایم پی سملتا نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال، وہ لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔

‘جے ڈی ایس امیدواروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا’

جے ڈی ایس سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونا ہاسن دوسری بار لوک سبھا  الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی منڈیا لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ سملتا اپنے حلقے میں کمار سوامی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہیں، لیکن اس سے جے ڈی ایس کے امیدواروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان الزامات پر بی جے پی کے ریاستی صدر نے کیا کہا؟

کرناٹک بی جے پی کے جنرل سکریٹری پریتم گوڑا کی قیادت میں بی جے پی لیڈروں کے ایک حصے نے ہاسن سیٹ سے پرجول ریونا کی امیدواری کی مخالفت کی تھی۔ اس معاملے پر کرناٹک بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجئےندر نے کمار سوامی کی حمایت نہ کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ کانگریس کی سیاسی چال ہے۔ بی جے پی کیڈر ہاسن، منڈیا اور کولار لوک سبھا سیٹوں پر جے ڈی ایس امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ ریاست اور دیگر لوک سبھا سیٹوں پر جے ڈی ایس کے کارکنان ہماری مدد کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read