Bharat Express

BJP-JDS Alliance

حراست سے بچنے کے لیے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا نے عدالت میں پیشگی ضمانت عرضی دائر کی تھی۔ جسے آج شام عدالت نے مسترد کر دیا۔

ہاسن سے جے ڈی (ایس) کے موجودہ ایم پی پرجول ریونا پر خواتین کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔ وہ ہاسن لوک سبھا حلقہ سے این ڈی اے کے امیدوار ہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتے پرجول ریونّا ملک کے سب سے بڑے سیکس اسکینڈل کا ملزم ہے۔ دعویٰ ہے کہ تقریباً 3000 ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں، جس میں خواتین کا استحصال دکھائی دے رہا ہے۔

پرجّول ریونّا کے سیکس اسکینڈل معاملے میں جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی نے پرجّول ریونّا کو معطل کردیا ہے۔ اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے بھتیجے پرجّول کے معاملے سے پوری فیملی کو الگ کرلیا ہے اور اسے پرجّول کا ذاتی معاملہ بتایا ہے۔

متاثرہ نے الزام لگایا کہ کام شروع کرنے کے چارماہ بعد ریونّا ان کا جنسی استحصال کرنے لگے جبکہ پرجّول ریونّا ان کی بیٹی کو ویڈیو کال کرکے فحش باتیں کرتے تھے۔

جے ڈی ایس نے گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس سے تعلقات توڑنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ لیکن ان کے مبینہ جنسی ٹیپ کے تنازعہ کے درمیان، بی جے پی نے خود کو پرجول ریونا سے الگ کر لیا ہے۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جے ڈی ایس کرناٹک کی تین لوک سبھا سیٹوں ہاسن، منڈیا اور کولار سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے بدھ (24 اپریل) کو ہاسن میں کہا، "بعض بی جے پی لیڈر تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایچ ڈی کمارسوامی نے پارٹی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پارٹی کے 19 اراکین اسمبلی میں سے 18 نے حصہ لیا۔

لوک سبھا انتخابات 2024  کے پیش نظر بی جے پی سے اتحاد کرنے سے متعلق جے ڈی ایس میں ٹوٹ کا اشارہ دیتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ اس اتحاد کو نہیں مانتے۔

BJP-JDS Alliance: کرناٹک میں بی جے پی اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی جے ڈی ایس نے آئندہ اسمبلی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی جے ڈی ایس نے باضابطہ طور پر این ڈی اے میں شامل ہونے کا بھی اعلان کیا۔