جنتا دل (سیکولر) کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے بڑا بیان دے کر پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
BJP-JDS Alliance: لوک سبھا الیکشن 2024 سے قبل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے سے متعلق جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) میں بڑا اختلاف دیکھنے کومل رہا ہے۔ کرناٹک جے ڈی ایس کے سربراہ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ان کے ساتھ والے لوگ ہی اصلی ہیں اوروہ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں جے ڈی ایس میں شامل نہیں ہوں گے۔ سی ایم ابراہیم نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہمارے ساتھ آنے والے آؤ، جس کو جانا ہے وہ جاسکتا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کس کے پاس کتنے اراکین اسمبلی ہیں۔ میں کرناٹک جے ڈی ایس کا صدر ہوں۔ میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کروں گا۔ ایسے میں اپوزیشن اتحاد انڈیا اور این ڈی اے ہے۔ ہم ان کے I.N.D.I.A) ساتھ بات کریں گے۔“
کرناٹک کے سینئرلیڈر سی ایم ابراہیم نے مزید کہا کہ ہم جے ڈی ایس اوربی جے پی کے اتحاد کو نہیں مانتے کیونکہ اصلی پارٹی ہم ہیں۔ دراصل، حال ہی میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی جے ڈی ایس اوربی جے پی نے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔
#WATCH | Bengaluru: Karnataka JD(S) President CM Ibrahim speaks on BJP- JD(S) alliance, says, “I am the state president (of JDS)… We will decide with whom to alliance, except BJP… I will ask him (Kumaraswamy) to come back…” pic.twitter.com/KUiDSU1mHz
— ANI (@ANI) October 16, 2023
ایچ ڈی دیوگوڑا سے متعلق کہی یہ بڑی بات
سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا پارٹی کے قومی صدرہیں تو آپ کیسے فیصلے لے سکتے ہیں؟ سے متعلق سوال پرسی ایم ابراہیم نے کہا، ”ان کے (ایچ ڈی دیوگوڑا) پاس تمل ناڈو، مہاراشٹر اورکیرلا نہیں ہے۔ میرے پاس کم ازکم کرناٹک تو ہے۔ ایسے میں وہ (ایچ ڈی دیوگوڑا) قومی صدرکیسے ہوسکتے ہیں؟ ایچ ڈی دیوگوڑا میرے والد کی طرح ہیں اورایچ ڈی کمارسوامی میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں۔ ایسے میں میں کہتا ہوں کہ واپس آجاؤ۔“
واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ 22 ستمبر کو نئی دہلی میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد جے پی نڈا نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پرمیٹنگ کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ جے ڈی ایس کا این ڈی اے میں خیرمقدم ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے بھی اعلان کیا تھا کہ جے ڈی ایس اوربی جے پی کے درمیان لوک سبھا کی سیٹوں کا معاملہ فائنل ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔