Bharat Express

Karnataka

بی جے پی نے کہا کہ کسانوں کو ابھی تک ان کے فراہم کردہ دودھ کی قیمت نہیں ملی ہے۔ اس دوران سرکردہ لیڈر اور وزراء والمیکی اور دلت برادریوں کے فنڈز کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کو سوئمنگ پول میں مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تصادم کی وجہ سے لاشیں وین کے تباہ شدہ حصوں میں پھنس گئیں اور انہیں نکالنے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں کو کافی محنت کرنا پڑی۔

کرناٹک کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں 7 جون کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ ہتک عزت کا یہ مقدمہ بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے دائر کیا تھا۔ جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کانگریس نے  بی جے پی کو بدعنوان قرار دینے کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کیے تھے۔

چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے خط میں کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کرناٹک کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں مبینہ طور پر درج فہرست ذاتوں اور قبائل (ایس سی-ایس ٹی) کے لوگوں کو کسی خاص امیدوار کو ووٹ نہ دینے کے لیے ڈرایا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ہریانہ میں خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال سے لے کر منی پور تک اس حکومت میں ہماری بہنوں کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

کرناٹک حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی نے جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کو خواتین کے ساتھ جنسی استحصال معاملے میں نوٹس بھی بھیجا تھا۔

سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتے پرجول ریونّا ملک کے سب سے بڑے سیکس اسکینڈل کا ملزم ہے۔ دعویٰ ہے کہ تقریباً 3000 ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں، جس میں خواتین کا استحصال دکھائی دے رہا ہے۔

اس مرحلے میں دہلی کے علاوہ ہریانہ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ، بہار اور مغربی بنگال کی مختلف سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اب تک لوک سبھا انتخابات کے دو مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔

جے ڈی ایس نے گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس سے تعلقات توڑنے کے بعد بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ لیکن ان کے مبینہ جنسی ٹیپ کے تنازعہ کے درمیان، بی جے پی نے خود کو پرجول ریونا سے الگ کر لیا ہے۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا، "رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں مفرور عادل متین طحہ اور مصاویر حسین شاہزیب کو کولکتہ کے قریب ان کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور این آئی اے کی ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔