Nitish Kumar on NDA: این ڈی اے میں کئی پارٹیاں ڈر سے ہیں شامل، الیکشن کے دوران بدل لیں گے اپنا رخ: نتیش کمار
کمار نے موجودہ بی جے پی قیادت پر "دوسری ترجیحات" رکھنے کا الزام لگایا اور بہار کو خصوصی درجہ دینے سے انکار اور ریاستی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیموں کا کریڈٹ لینے کی مبینہ کوششوں کی شکایت کی۔
Bihar Politics: یہ نتیش کمار کی آخری اننگ ہے، پھر کوئی ریاضی نہیں چلے گی-پرشانت کشور کا بہار کے وزیر اعلیٰ پر نشانہ
بہار کے سی ایم پر حملہ کرتے ہوئے، پرشانت کشور نے کہا، "2015 کے بعد جو واقعہ ہوا ہے، نتیش کمار نے دیکھا ہے کہ چاہے عوام کسی کو ووٹ دیتے ہیں، چاہے وہ آر جے ڈی کو ووٹ دیتے ہیں، چاہے وہ کانگریس کو ووٹ دیتے ہیں... یا پھر آزاد کو
Opposition Delegation may visit Manipur: اپوزیشن اتحاد”انڈیا” کا وفد منی پور کا کرے گا دورہ، تیاری ہوئی تیز
مانا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا وفد آئندہ جمعرات تک ممکن ہے منی پور کا دورہ کرے۔ البتہ حتمی تاریخ کا اعلان پیر کو اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد منی پور جاکر وہاں کی زمینی صورتحال کو دیکھنے کی کوشش کرے گا۔
RJD leader Tej Pratap Yadav admitted to Hospital: تیج پرتاپ یادو کی اچانک خراب ہوئی طبیعت، سینے میں اٹھا درد، آئی سی یو میں کریا گیا داخل
اسی دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ان سے ملنے رابڑی ہاؤس پہنچے۔ جہاں انہوں نے لالو اور تیجسوی یادو سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی ان کی ملاقات کے بارے میں یہ بھی خبر ہے کہ دونوں کے درمیان کابینہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
Bihar Lathi Charge: پٹنہ لاٹھی چارج میں بی جے پی کارکن کی موت کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، سی بی آئی سے جانچ کا مطالبہ
پٹنہ میں جمعرات 13 جولائی کو بی جے پی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی چارج میں پارٹی لیڈر کی موت کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ بی جے پی کارکن بھوپیش نارائن نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے
Bihar BJP Leader Death: پولیس کے لاٹھی چارج میں بی جے پی لیڈر کی موت، بی جے پی کےالزامات پر تیجسوی یادو کا ردعمل
پولیس کے لاٹھی چارج میں بی جے پی لیڈر کی موت کے بعد بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس کے بارے میں بی جے پی نتیش حکومت پر انتقامی کارروائی کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس الزام پربہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے جمعرات کو کہا کہ کوئی بدلہ نہیں لیا گیا ہے۔
BJP leader killed in police lathicharge in Bihar: بہار میں پولیس کی لاٹھی چارج میں بی جے پی رہنما کی موت،سشیل مودی کی ریاستی حکومت پر تنقید
بہار اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے احتجاج کرنے والے بی جے پی لیڈروں پر لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہو گئی ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر پولس نے طاقت کا استعمال کیا
Opposition alliance campaign shocked: مہاراشٹر کے بدلے ہوئے سیاسی حالات سے اپوزیشن اتحاد کی مہم کو جھٹکا!
شرد پوار مہاراشٹر میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے بھی مستحکم نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہارشٹر کے سیاسی حالات میں تقریباً تمام پارٹیوں نے اپنے لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔
Bihar Politics: اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سے پہلے آرجے ڈی لیڈر شیوانند تیواری کا سیاسی بم، کہا- ’ہندوؤں کو جمہوریت پر بھروسہ نہیں‘
شیوانند تیواری نے نتیش-تیجسوی کی مشکلات میں اضافہ کرنے والا بیان دیا ہے۔ ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران ہندو معاشرے سے متعلق انہوں نے کئی ایسی باتیں کہہ دیں، جس پر تنازعہ ہونا یقینی ہے۔
Opposition Meeting: اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان،23 جون کو پٹنہ میں جمع ہوں گے لیڈران
جے ڈی یو کے سربراہ لالن سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ میٹنگ اب 23 جون کو پٹنہ میں ہوگی۔ اس پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔ یہ میٹنگ 2024 کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی اور ملک بی جے پی سے پاک ہوگا۔