Bharat Express DD Free Dish

Jammu Kashimir

زیڈ موڑ سرنگ نہ صرف سیاحت اور کاروبار کے لیے اہم ہے بلکہ اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے بھی بہت اہمیت کا حامل  ہے۔ یہ سرنگ کارگل، لیہہ اور لداخ کے اسٹریٹیجک علاقوں کو آپس میں ملانے کا ایک اہم راستہ ہے، جس سے ہندوستانی فوج کو بھی فائدہ ہوگا۔

میر واعظ نے کہا کہ جے پی سی کو کشمیر میں بھی آکر لوگوں سے بات کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کمیٹی کے سامنے یہ بھی کہا کہ اس بل سے ہندوستانی آئین کے کئی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

سونمرگ ٹنل کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا، "میں 10 اکتوبر کو اس ٹنل پروجیکٹ پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے سات افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

بڑے صنعت کار گوتم اڈانی اور کرکٹ کے بھگوان کہلانے والے سچن تندولکر نے بھی عامر حسین لون کے عزم وحوصلے کی تعریف کی ہے، عامر کا ایک خواب ہے، وہ اننت ناگ کے واگہامہ-بجبہاڑہ میں ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں سیکورٹی فورسز کامیاب ہوچکی ہے ،البتہ اس دوران دو اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فی الحال انکاونٹر جاری ہے چونکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ ایک یا دو مزید دہشت گرد ابھی اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ مرکزی حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ ان کے بارے میں کیا کرنا ہے۔ اگر ہو سکے تو انہیں واپس بھیج دینا چاہیے۔ اگر ہم انہیں واپس نہیں بھیج سکتے تو ہم انہیں بھوک یا سردی سے مرنے نہیں دے سکتے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لیے ملک کے لوگ نہیں بلکہ اپنا خاندان اہم ہے۔ جنوب میں جا کر شمال کو گالی دو، شمال میں جا کر جنوب کو گالی دو اور بیرون ملک جا کر ملک کو گالی دو۔ یہ کانگریس خاندان کی سچائی بن گئی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اپوزیشن  ابھی بھی عوام کے  موڈ کو نہیں سمجھ پائی  ہے۔ وہ سچائی کو قبول نہیں کرنا چاہتی۔ ملک کے ووٹر عدم استحکام نہیں چاہتے، وہ نیشن فرسٹ کے جذبے سے جیتے ہیں۔ ملک کی ہر ریاست کے ووٹر دوسری ریاستوں کی حکومتوں کا اندازہ لگاتے ہیں۔

جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا کنوینر ساجد یوسف شاہ نے کہا، میں نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جنہیں کشتواڑ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے اغوا کر کے ہلاک کر دیاہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے۔

چودھری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ قانون ساز اسمبلی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے، جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت، ثقافت اور حقوق کا تحفظ کرتی ہے، اور ان کی یکطرفہ برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔