Bharat Express

Jagadish Shettar

دسمبرمیں جے ڈی ایس کے صدراور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی کانگریس کی حکومت گرجائے گی۔ پارٹی کا ایک بڑا لیڈربی جے پی اعلیٰ کمان کے رابطے میں ہے اوروہ کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جاسکتا ہے۔

کانگریس نے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کو کرناٹک قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ لنگایت لیڈر جگدیش شیٹر کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے۔

Karnataka Election Result 2023: بی جے پی کی حکومت میں وزیر اعلیٰ رہ چکے جگدیش شیٹار کو کانگریس نے ہبلی دھارواڑ سیٹ سے امیدوار بنایا تھا۔

بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر بھی سونیا گاندھی کے ساتھ ڈائس پر موجود تھے۔

Jagadish Shettar: ٹکٹ نہ ملنے کے سبب ناراض چل رہے کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ جگدیش شیٹار نے حال ہی میں بی جے پی سے استعفیٰ دیا تھا۔ اب وہ کانگریس میں شامل ہوئے۔

جگدیش شیٹر ہبلی-دھرواڑ وسطی علاقے سے 6 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، لیکن پارٹی نے انہیں اس بار اسمبلی انتخابات کے لیے یہاں سے ٹکٹ نہیں دیا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت ناراض تھے۔

کرناٹک انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض بی جے پی لیڈروں نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر الیکشن لڑیں گے۔ ایسے میں کرناٹک میں ہماچل جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جہاں باغیوں نے بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا تھا۔