کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹار کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔
لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے کانگریس کو جنوبی ہندوستان میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ جگدیش شیٹار بی جے پی کا دامن دوبارہ تھام چکے ہیں۔ انہوں نے آج باضابطہ طور پر دوبارہ بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔ جگدیش شیٹارکو پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے رکنیت دلائی۔ اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ریاستی صدر بی وائی وجیندر بھی موجود تھے۔ جگدیش شیٹار کی حال ہی میں وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ وہ جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ قابل ذکرہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بی جے پی چھوڑکروہ کانگریس کا حصہ بن گئے تھے۔ کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ریاستی بی جے پی صدربی وائی وجیندرنے بھی آج دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔
بی جے پی کو ہوسکتا ہے یہ فائدہ
جگدیش شیٹارگزشتہ سال کرناٹک میں ہوئے اسمبلی الیکشن کے دوران ٹکٹ نہ ملنے کے بعد بی جے پی چھوڑکرکانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ کانگریس نے انہیں ہبلی-دھارواڑ سے ٹکٹ دیا تھا، لیکن یہاں سے وہ ہارگئے۔ اس کے بعد پارٹی نے انہیں ایم ایل سی بنایا۔ بے شک جگدیش شیٹاراسمبلی الیکشن ہارگئے ہوں، لیکن ان کی شمالی کرناٹک میں اچھی پکڑہے۔ وہ لنگایت طبقے کے بڑے لیڈروں میں شمارکئے جاتے ہیں۔ اگروہ بی جے پی میں واپس جاتے ہیں تو ایک بار پھر پارٹی کو اس ووٹ بینک کا فائدہ مل سکتا ہے۔
#WATCH | Former Karnataka CM Jagadish Shettar returns to BJP, meets the party’s National President JP Nadda in Delhi pic.twitter.com/YHLgECx61d
— ANI (@ANI) January 25, 2024
کانگریس کو ہوسکتا ہے یہ نقصان
وہیں، کانگریس کی بات کریں تو جگدیش شیٹارکے جانے کا اسے کافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ کانگریس ویسے بھی شمالی کرناٹک میں کمزورہے۔ پارٹی کی کمزورصورتحال کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جگدیش شیٹارجیسا قدآورلیڈربھی یہاں سے کانگریس کے ٹکٹ پراسمبلی الیکشن ہارگیا۔ ایسے میں کانگریس کے لئے لوک سبھا الیکشن سے پہلے اس طبقے میں اپنی مقبولیت بڑھانے میں چیلنجزکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
#WATCH | Former Karnataka CM Jagadish Shettar re-joins BJP in the presence of former CM-senior party leader BS Yediyurappa and state BJP President BY Vijayendra, at BJP Headquarters in Delhi.
He had quit BJP and joined Congress in April last year. pic.twitter.com/sVJpP9AVu2
— ANI (@ANI) January 25, 2024
امت شاہ سے ہوئی ملاقات
واضح رہے کہ دسمبرمیں جے ڈی ایس کے صدراورسابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی کانگریس کی حکومت گرجائے گی۔ پارٹی کا ایک بڑا لیڈربی جے پی اعلیٰ کمان کے رابطے میں ہے اوروہ کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جاسکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جگدیش شیٹار دسمبرمیں بھی امت شاہ سے ملے تھے۔
کون ہیں جگدیش شیٹار؟
جگدیش شیٹارکرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ وہ ہبلی سنٹرل دھارواڑحلقہ سے 6 باراراکین اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے ان کے والد بھی کرناٹک کی سیاست میں کافی بڑی شخصیت تھی۔ جگدیش شیٹارکے والد شیوپا شیٹارہبلی کے میئراورجنوبی ہندوستان میں جن سنگھ کے پہلے میئرتھے۔
بھارت ایکسپریس۔