Bharat Express

Israel Palestine Crisis

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں سے سینکڑوں شدید زخمی مریضوں کا انخلا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس میں ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ میں روس نے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ جانکاری کے مطابق، روس نے امن کی تجویزکا مسودہ پیش کیا ہے۔ حماس نے روس کی جنگ بندی کی پیشکش کا احترام کیا ہے۔

روسی صدر یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ملک سے باہر گئے ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس کا علم ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فورسزپر طبی اور ایمبولینس کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ فلسطینی وزارت کے مطابق جمعہ کو کئے  گئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 طبی مراکز کو نقصان پہنچا اور 23 ایمبولینسیں تباہ ہو گئیں۔

Israel-Palestine War: اسرائیل مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ حماس نے ان کے 150 لوگوں کو یرغمال بنایا ہے۔ اسی درمیان حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 13 اسرائیلی اور غیرملکی یرغمال افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل-فلسطین کے درمیان گزشتہ سات دنوں سے چل رہے جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس درمیان اسرائیل نے فلسطینی عوام کو سخت الٹی میٹم دیا ہے۔ 

Israel-Palestine Conflict: اسرائیل کے حکم میں کہا گیا ہے کہ شہری غزہ میں تب تک واپس نہیں لوٹ پائیں گے جب تک علاقے کو خالی کردینے کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری ظلم و بربریت، جنگی جرائم اور محاصرہ جو کھلے عام انسانیت کا قتل کر رہا ہے۔ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا

یہ وااقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی اموات میں سے نصف کے قریب خواتین اور بچے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم دفاعی پہلوؤں پر اپنی تیاریوں کا اعادہ کرتے ہیں۔ زمین کے ذریعے دشمن کی کارروائی ہمیں نئے آپشنز کی طرف بڑھنے پر مجبور کرے گی۔ جس کی وجہ سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔