Bharat Express

Israel Palestine Conflict

اسرائیلی فوج اب حماس کے کارکنان کے خاتمے کے لیے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم اسرائیل کے لیے زمینی حملہ آسان نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ غزہ میں حماس کی خفیہ سرنگیں ہیں جنہیں 'موت کے کنویں' قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے ذریعہ فلسطین کے خلاف ہو رہی کارروائی سے متعلق فلسطین کے تئیں اتحاد دکھانے پہنچے سی پی آئی-ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکربھٹا چاریہ نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

یوپی پولیس میں تعینات ایک کانسٹبل سہیل انصاری کو فلسطین کی حمایت کے لئے اٹھائے گئے قدم کے پیش نظر یوپی پولیس نے قصوروار مانتے ہوئے معطل کردیا ہے۔

Israel-Palestine Conflict: اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر ٹینک تعینات کر رکھا ہے۔ غزہ پرمسلسل حملے کئے جا رہے ہیں، جس میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند نے تمام انصاف پسند بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے مظلوموں سے ان کے جینے کا حق چھین رہا ہے۔

این سی پی صدر نے کہاکہ ، "ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کا کردار فلسطین کی مدد کرنا تھا۔ بھارت نے کبھی کسی کی مدد نہیں کی لیکن موجودہ وزیراعظم نے بدقسمتی سے اسرائیل کا ساتھ دے کر فلسطین کے اصل مالکان کی مخالفت کی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ فلسطین کی آبادی کی ایک بڑی تعداد کا حماس کے حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ ان امریکی خاندان کے افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل کی معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری پر امریکا سے دو ٹوک مطالبہ کر دیاہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سعودی عرب کا ہنگامی دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آج ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عام شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں استحکام آگے بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی سرحدی گاؤں پر میزائل فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اسرائیل نے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد سے 4 کلومیٹر تک کے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے جاری شدید فضائی حملوں نے پوری غزہ کی پٹی کو تباہ کر دیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 2,329 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد 2014 کی غزہ جنگ سے زیادہ ہے