Bharat Express

Israel Palestine Conflict

متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی اور امارات پبلشرز ایسوسی ایشن نے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم قومی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ مصر میں عرب پبلشرز ایسوسی ایشن نے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے مشرق وسطیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ دکانوں میں موجود اسٹاک چند روز کی ضروریات سے بھی کمی کے قریب پہنچ رہے ہیں، شاید چار یا پانچ دن کا کھانے کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ اسے امداد اور طبی سامان کی فراہمی کے لیے غزہ تک فوری رسائی کی ضرورت ہے۔

فلسطین اسرائیل جنگ میں اب تک قریب16 صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہر دن کسی نہ کسی کونے میں کم سے کم ایک صحافی ضرور موت کا شکار ہورہا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ یعنی CPJ جنگ میں مارے گئے، زخمی ہونے، حراست میں لیے گئے یا لاپتہ ہونے والے صحافیوں کی تمام رپورٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔

Israel-Palestine War: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہو رہی لڑائی سے متعلق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ تشدد صحیح نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں 11 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ غزہ میں صحت کی سہولیات پر 115 حملے ہوئے ہیں اور انہیں بیماری کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

Israel-Hamas Conflict: حماس نے ٹیلی گرام چینل پرویڈیو کے ایک کیپشن ڈالتے ہوئے جانکاری دی کہ القاسم بریگیڈ کے مجاہدین غزہ میں ایک خاتون قیدی کو میڈیکل سہولیات دے رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن اس مشن پر نکلے ہوئے ہیں کہ عرب ممالک اسرائیل پر ہوئے حملوں کے بعد حماس کی تنقید کریں۔ ساتھ ہی اپنے یہاں ہو رہے گھریلو احتجاجی مظاہرہ کو بھی عرب ممالک روکیں۔

اسرائیلی فوج اب حماس کے کارکنان کے خاتمے کے لیے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم اسرائیل کے لیے زمینی حملہ آسان نہیں ہے۔ اس کی بڑی وجہ غزہ میں حماس کی خفیہ سرنگیں ہیں جنہیں 'موت کے کنویں' قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے ذریعہ فلسطین کے خلاف ہو رہی کارروائی سے متعلق فلسطین کے تئیں اتحاد دکھانے پہنچے سی پی آئی-ایم ایل کے جنرل سکریٹری دیپانکربھٹا چاریہ نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

یوپی پولیس میں تعینات ایک کانسٹبل سہیل انصاری کو فلسطین کی حمایت کے لئے اٹھائے گئے قدم کے پیش نظر یوپی پولیس نے قصوروار مانتے ہوئے معطل کردیا ہے۔