Bharat Express

Israel Lebanon War

لبنانی حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 23 ستمبر سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تقریباً ایک اعشاریہ دو ملین افراد گھر چھوڑ چکے ہیں۔لبنان کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ لڑائی کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2,255 تک پہنچ گئی ہے۔

اویسی نے کہا کہ فلسطینی اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے۔ وہ وہاں ان ظالموں سے لڑ رہے ہیں،ان پرکتنی بھی مصیبتیں آجائیں تا ہم وہ ظالم اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں دو دیگر اہداف پر بھی فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے لبونہ میں امن دستوں کے بنکر کے داخلی دروازے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں اور کمیونکیشن سسٹم کو نقصان پہنچایا۔

لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لبنان کے حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 28 افراد ہلاک اور 113 زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان میں 2,169 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو رکوانے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔سعودی الاخباریہ چینل نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فوٹیج نشر کی ہے، جو ریاض میں ایرانی وزیر اور ان کے وفد کا استقبال کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا، ’’لبنان کے لوگوں، میں آپ کو بتاتا ہوں۔ اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو، تاکہ یہ جنگ ختم ہو۔ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا حملہ گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری ہے۔

حزب اللہ نے منارا میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو شمالی اسرائیل کے شہر منارا میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے تین حملے کیے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی دوسرے پڑوسی کی طرح ہندوستان بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، "انہوں نے ان سے پوچھا، ایران کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ ایران پر حملہ کریں گے؟ انہوں نے کہا، 'جب تک وہ ایٹمی ہتھیاروں پر حملہ نہیں کرتے۔ یہ وہی  چیز ہے جس کو آپ ختم کرنا چاہتے ہیں، ہے نا؟"

اسرائیلی حملوں کے درمیان یورپی یونین (EU) نے لبنان کے لیے اضافی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین نے لبنان کے لیے مزید 30 ملین یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔