Bharat Express

Israel Lebanon War

اسرائیل ایک بارپھرآرپارکی لڑائی کے موڈ میں نظرآرہا ہے۔ وہ مسلسل حملے کررہا ہے اوراپنے دشمنوں کو ایک ایک کرکے ٹھکانے لگا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطین اور لبنان کے بعد تیسرے مسلمان ملک پر حملہ کرتے ہوئے یمن میں بمباری کی، جہاں اسرائیلی حملے میں یمن کے چوتھے بڑے شہر حُدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم چار افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لبنان میں اب تک مجموعی طور پر 1640 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 104 بچے اور 194 خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی انتخابی مہم ایک دن کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ لبنان اور غزہ کے شہداء بالخصوص حسن نصر اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میں کل اپنی مہم منسوخ کر رہی ہوں۔

۔لبنان کے وزیرِ صحت فراس عبیاد نے کہا کہ پیر کی صبح سے جاری اسرائیل کے حملوں میں لگ بھگ 569 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1900 زخمیوں کو اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔