Bharat Express

Israel-Hamas Cease Fire

امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ہفتے کے آغازمیں کہا تھا کہ انہیں پیرتک اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری لڑائی میں 6 ہفتے کے وقفے کے لئے معاہدہ ہو جانے کی امید تھی، لیکن وہ بتدریج اس بات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف حماس کے 7 اکتوبر2023 کے حملے کے بعد جوابی اسرائیلی کارروائی میں اس علاقے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور جنگ سے پیدا شدہ مایوس کن انسانی بحران پر بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جے شنکر نے کہا، ’’دوسرا نکتہ، جیسا کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی، یہ ضروری ہے کہ اسرائیل کو شہری ہلاکتوں کے بارے میں بہت محتاط رہنا چاہیے تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے ارکان جو 7 اکتوبرکوغزہ سے جنوبی اسرائیل میں گھس آئے تھے۔ انہوں نے 240 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا، جن میں سے 130 اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ ’’پاکستان جنوبی افریقہ کی جانب سےغزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے، پاکستان اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے اورہم جنوبی افریقہ کے اس قانونی عمل کو بروقت سمجھتے ہیں۔‘‘

حماس نے اعلان کیا ہے کہ صالح العاروری بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک حملے میں القسام کے دو رہنماؤں اور چار دیگر کارکنوں کے ساتھ مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے بجائے مکمل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’غزہ میں صورت حال دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ مصری، قطری اور امریکی مذاکرات کاروں نے غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی توسیع پر اتفاق کیا جو پیر کو ختم ہو رہی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے  یواین آرڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ جنگ  بندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار شمال سمیت غزہ میں آنے والے ٹرکوں اور امداد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔یہ جمعہ کو شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کی بھی امید کر رہا ہے۔

Israel-Gaza war: حماس کے ذریعہ اسرائیلی یرغمالیوں کی مسلسل کی جارہی رہائی کے بعد تقریباً 240 میں سے رہا کی گئی کل تعداد 63 ہوگئی ہے۔

قطرکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق، 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 تھائی شہریوں اور فلیپنس کے ایک شخص کی رہائی ہوئی ہے۔