Bharat Express

Israel-Hamas War: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، وسطی غزہ میں کم از کم 23 افراد ہلاک

اسرائیل کے خلاف حماس کے 7 اکتوبر2023 کے حملے کے بعد جوابی اسرائیلی کارروائی میں اس علاقے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور جنگ سے پیدا شدہ مایوس کن انسانی بحران پر بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو وسطی غزہ میں گھروں پراسرائیلی بمباری میں کم ازکم 23 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل، وزارتِ صحت نے کہا تھا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 97 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ امریکی ایلچی جنگ بندی کی تازہ کوششوں کے لئے اسرائیل میں تھے۔

اسرائیل کے خلاف حماس کے 7 اکتوبر2023 کے حملے کے بعد جوابی اسرائیلی کارروائی میں اس علاقے میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور جنگ سے پیدا شدہ مایوس کن انسانی بحران پر بین الاقوامی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ اورشمالی افریقہ کے لئے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کاربریٹ میک گرک نے قاہرہ میں دیگر ثالثین کے ساتھ ملاقات کے بعد تل ابیب میں اسرائیلی وزیرِدفاع یوو گیلنٹ سے بات چیت کی۔

حماس گروپ نے بتایا کہ ان کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اس ہفتے کے شروع میں جنگ بندی مذاکرات کے لئے مصرکے دارالحکومت میں تھے۔ امریکہ، قطراورمصرسمیت ثالثین نے کوشش کی ہے اوراب تک جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں ثالثی کرنے میں ناکام  رہے ہیں، لیکن اس ہفتے اس تعطل کو توڑنے کے لئے ایک نیا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے کہا کہ میک گرک کے ساتھ بات چیت میں یرغمالیوں کی واپسی، “وسطی اورجنوبی غزہ میں حماس کے مضبوط ٹھکانوں میں آپریشنل پیش رفت اورانسانی امداد کی کوششوں” کے ساتھ ساتھ “حماس کی بقیہ بٹالین کو ختم کرنے کی اہمیت” کا احاطہ کیا گیا۔

بشکریہ العربیہ اردو

Also Read