Bharat Express

Islamabad High Court

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بھیجی گئی خفیہ سفارتی کیبل (سائیفر) لیک کرنے پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کی خصوصی عدالت نے انہیں مجرم قراردیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی نے 71 سالہ خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکام کو پارٹی کو وفاقی دارالحکومت میں ریلی کرنے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔

پاکستان میں عام انتخابات سے ٹھیک پہلے نیب کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ معاملے میں 14 سال کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سزا کو معطل کردیا ہے، لیکن دونوں پر بڑا جرمانہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان میں انتخابی نتائج میں ہوئی دھاندلی کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیرکے روز فیصلہ سنایا۔ اس کے تحت تین انتخابی حلقوں کے نتائج کو معطل کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی اور ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی سزا پر روک لگا دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ جب وہ رواں ہفتے منگل کو اسلام آباد کی عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس کی جانچ میں شامل ہونے جائیں گے تو انہیں دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی کے بعد درج سبھی معاملوں میں 70 سالہ عمران خان کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی تھی۔

Imran Khan Bail: پاکستان کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گولیاں چلیں۔ گولی باری کے دوران پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان عدالت کے اندر ہی موجود تھے۔

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کو بڑی راحت ملی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے 2 ہفتے کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔