Bharat Express DD Free Dish

Indian Army

پاکستان کے وزیر دفاع کے ہندوستان پر حملے کے بیان پر شاہنواز حسین نے کہا کہ خواجہ آصف مکمل طور پر بوکھلا گئے ہیں۔ حالانکہ، وہ پاکستان کے وزیر دفاع ہیں لیکن ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ وہ صرف’بیان وزیر‘ ہیں جو مسلسل کھوکھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پاکستانیوں میں خوف صاف نظر آرہا ہے کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

کئی پاکستانی وزراء نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے فوجی کارروائی کا امکان ہے۔ اس طرح کی اطلاعات کے درمیان بدھ کے روز پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی، حالانکہ ہندوستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

جموں وکشمیرکے باندی پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ ان کے پاس سے ہتھیاراور گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی باندی پورہ سے لشکرطیبہ سے منسلک  دہشت گردوں کے چار مددگاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی حکومت نے سندھ آبی معاہدہ کو ملتوی کر دیا ہے۔ اس سے ہندوستان سے گزرنے والے دریاؤں سے پاکستان کو پانی کی فراہمی میں خلل پڑے گا۔ پاکستان ہندوستان کے اس فیصلے سے ناراض ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینا بند نہیں کرتا

جموں وکشمیرکے پہلگام حملے میں شامل دہشت گرد عادل کی ماں نے کہا کہ فورسیزکواسی جگہ پرعادل کا انکاؤنٹرکردینا چاہئے، اگر وہ وہاں پرتھا۔

پہلگام حملے کے بعد فوج جموں وکشمیرمیں زبردست ایکشن لے رہی ہے۔ باندی پورہ میں فوج نے لشکرکے ٹاپ کمانڈرالطاف الطاف لالی کوہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کوآج صبح باندی پورہ میں دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا تھا۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے فوج جموں وکشمیرمیں مسلسل دہشت گردوں کو ماررہی ہے۔ آج بارہمولہ میں فوج نے ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روزفوج نے اڑی میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا تھا۔

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اپریل کو ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بادل چھائے رہیں گے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اقدام ہندوستان کی سرحدی حکمت عملی میں ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فوج نہ صرف اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنائے گی بلکہ سرحدی علاقوں میں استحکام کو بھی یقینی بنائے گی۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے آبوروڈ واقع برہما کماریز کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں سے ہی ملک محفوظ ہے۔ ”راج یوگ دھیان“ سے انہیں ذہنی سکون ملے گا۔