Bharat Express DD Free Dish

Jammu and Kashmir Police arrested three accused-with Arms: جموں وکشمیر کے باندی پورہ سے تین لوگ گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جموں وکشمیرکے باندی پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین لوگوں کو گرفتارکیا ہے۔ ان کے پاس سے ہتھیاراور گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی باندی پورہ سے لشکرطیبہ سے منسلک  دہشت گردوں کے چار مددگاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سرچ آپریشن تیزہوگیا ہے۔ وادی میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ہر قدم پرسخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ اس دوران باندی پورہ میں پولیس کی بڑی کارروائی دیکھی گئی۔ منگل (29 اپریل) کوپولیس نے شمالی کشمیرکے باندی پورہ ضلع کے شاہ گنڈ حاجن علاقے میں تین لوگوں کو گرفتارکیا۔ اس کے ساتھ اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ایک خصوصی اطلاع کی بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے شاہ گنڈ حاجن میں ناکہ چیکنگ کے دوران تین لوگوں کو گرفتار کیا۔ گرفتارلوگوں میں دانش احمد ولد محمد پرے باشندہ حاجن، اطہراحمد ولد محمد رفیق باشندہ اطہراحمد، ساکنہ پرانگ اور محمد سرتاج ولد محمد سبحان ملک ساکنہ ملک پورہ شامل ہیں۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے تین دستی بم، ایک میگزین اور 17 راؤنڈ گولیاں برآمد کیں۔ دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ فی الحال گرفتارافراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

کلگام سے دو افراد گرفتار

اس سے پہلے کلگام کے کیموہ علاقے کے تھوکرپورہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے 2 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ پکڑے گئے دونوں کشمیری شخص دہشت گردوں کے معاون بتائے جا رہے ہیں۔ جموں وکشمیرپولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں ان دونوں کی گرفتاری ہوئی تھی۔ ان کے پاس سے ہتھیاراور گولی بارود بھی برآمد کئے گئے تھے۔ یہ دونوں ممنوعہ تنظیم لشکرطیبہ/دی ریزسٹنس فرنٹ سے وابستہ تھے اور ضلع میں کسی بڑی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ حالانکہ اس سے پہلے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

باندی پورہ ضلع سے 4 افرار گرفتار

وہیں گزشتہ 24 اکتوبر کو سیکورٹی اہلکاروں نے باندی پورہ ضلع میں لشکرطیبہ سے منسلک معاونین کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاس سے ہینڈ گرینیڈ اور میگزین برآمد کیا گیا تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق یہ لوگ سیکورٹی اہلکاروں اور غیرمقامی شہریوں پر حملہ کرنے کی فراق میں تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read