Bharat Express DD Free Dish

باندی پورہ میں لشکر کا کمانڈر الطاف لالی ہلاک، دہشت گردوں کی نشاندہی کرکے سبق سکھا رہی ہے فوج

پہلگام حملے کے بعد فوج جموں وکشمیرمیں زبردست ایکشن لے رہی ہے۔ باندی پورہ میں فوج نے لشکرکے ٹاپ کمانڈرالطاف الطاف لالی کوہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ فوج کوآج صبح باندی پورہ میں دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے محاذ سنبھالا تھا۔

ہندوستانی فوج نے باندی پورہ میں لشکر کے ٹاپ کمانڈر الطاف بخاری کو ہلاک کردیا ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد فوج جموں وکشمیرسے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہے۔ اس درمیان باندی پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں کوبڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ باندی پورہ میں فوج نے تصادم میں لشکرکے ٹاپ کمانڈرالطاف لالی کوہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح دہشت گردوں کی موجودگی کی جانکاری ملنے کے بعد ہندوستانی فوج نے باندی پورہ میں مشترکہ تلاشی مہم چلائی تھی۔ اس دوران دہشت گردوں نے گولی باری شروع کردی۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔

دو پولیس اہلکاربھی زخمی

اس تصادم کے دوران ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا ہے۔ وہیں دوپولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس درمیان فوجی سربراہ اپیندردویدی سری نگرپہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہیں باندی پورہ میں چل رہے آپریشن کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ فوج کے سربراہ آج جموں وکشمیر میں دہشت گردی کے خلاف چل رہے آپریشن سے متعلق فیڈ بیک لیں گے اور سینئر فوجی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سے پہلے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر منہدم کردیئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بجبہرہ میں لشکرکے دہشت گرد عادل حسین کے گھرکوآئی ای ڈی سے اڑایا جبکہ ترال میں آصف شیخ کے گھرکوبلڈوزرسے منہدم کیا گیا۔ فوج سے ملی جانکاری کے مطابق، دونوں دہشت گردوں نے پاکستان سے آئے دہشت گردوں کی بیسرن وادی میں ہوئے حملے کے دوران مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ فوج حملے میں شامل تین دہشت گردوں کے اسکیچ جاری کرچکی ہے۔ وہیں ہرایک دہشت گرد پر20 لاکھ روپئے کا انعام بھی اعلان کرچکی ہے۔ حملہ آوردہشت گردوں کی تلاش میں فوج مسلسل آپریشن چلا رہی ہے۔

دوسری جانب، پاکستانی فوج بھی جمعہ کی صبح سے ہی کئی علاقوں میں فائرنگ کررہی ہے۔ ہندوستانی فوج نے بھی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج اننت ناگ دورے پرہیں۔ اس دوران وہ پہلگام حملے میں زخمی ہوئے سیاحوں سے ملاقات کریں گے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read