خالصتان حامی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنوں
نئی دہلی: خالصتان حامی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنوں نے ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے والے سکھ فوجیوں سے اپیل کی ہے۔ اس نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو اسے ملک کے لیے نہیں لڑنا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسلام آباد سکھوں اور خالصتان کا ’’دوست‘‘ ہے۔
ڈان کی خبر کے مطابق، پنوں نے ایک اشتعال انگیز ویڈیو پیغام میں کہا، اگر ہندوستان پاکستان پر حملہ کیا، تو یہ ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کے لیے آخری جنگ ہوگی۔ انڈین پنجابی پاکستانی فوج کو لنگر پیش کریں گے۔‘‘
سکھ فوجیوں کے نام اپنے پیغام میں پنوں نے کہا کہ پاکستان دشمن نہیں بلکہ دوست ملک ہے جو پنجاب کو آزاد کرانے کے بعد ہمارا پڑوسی ہو گا۔
پنوں نے کہا، ’’اب وقت آگیا ہے کہ نریندر مودی کی شاونسٹ جنگ کو ’نہیں‘ کہا جائے اور پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔ پاکستان آپ کا دشمن نہیں ہے۔ پاکستان سکھوں اور خالصتان کا دوست ملک ہے اور رہے گا۔ ایک بار جب ہم پنجاب کو آزاد کر لیں گے تو پاکستان ہمارا پڑوسی ہو گا۔‘‘
گزشتہ ہفتے پہلگام میں ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ ہے جس میں 25 ہندوستانیوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی مسلح افواج کو بزدلانہ حملے کا جواب دینے کے لیے وقت، ہدف اور طریقہ کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔
حالانکہ، اس دوران گروپتونت سنگھ پنوں سکھ فوجیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سکھوں اور پنجابیوں کے بارے میں اس کے دعوے بے بنیاد اور مایوس کن اقدام ہیں۔
کئی پاکستانی وزراء نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے فوجی کارروائی کا امکان ہے۔ اس طرح کی اطلاعات کے درمیان بدھ کے روز پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی، حالانکہ ہندوستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ پنوں نے ڈھٹائی سے یہ الزام لگایا کہ ’’پہلگام ہندو قتل عام کے پیچھے نریندر مودی حکومت کا ہاتھ ہے۔‘‘
22 اپریل کو پہلگام کی وادی بیسرن میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک نیپالی شہری سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے۔ اس واقعہ کو لے کر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں قائم دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کی شاخ رزسٹنٹ فرنٹ نے ابتدائی طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حالانکہ، جیسے ہی ہندوستان نے اپنی جوابی تیاریوں کو تیز کیا، تنظیم نے حملے میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
