Indian Women boxer Nikhat Zareen: نکہت زرین ہندوستانی باکسنگ لیجنڈ ایم سی میری کوم کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں
13 سال کی عمر میں نکہت نے فیصلہ کر لیا کہ وہ باکسنگ میں ہی اپنا مستقبل بنائیں گی۔ انہوں نے ابتدائی تربیت اپنے چچا سے حاصل کی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ سخت مشق جاری رکھی۔ صبح و شام کی طویل ٹریننگ، مسلسل محنت اور مضبوط ارادے نے انہیں آہستہ آہستہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر شناخت دلانا شروع کر دی۔
Five Indians kidnapped in Mali : مغربی افریقہ میں کشیدگی میں اضافہ، مالی میں پانچ ہندوستانیوں کا اغوا، سفارت خانہ کی طرف سے رہائی کے لیے کوششیں جاری
مغربی افریقہ کے شورش زدہ ملک مالی میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ کے ہاتھوں پانچ بھارتی شہریوں کے اغوا کی اطلاع ملی ہے۔ بھارت کے سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ 6 نومبر کو پیش آیا اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ان تمام بھارتیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Bengali Muslims were forcibly sent to Bangladesh: چار بنگالی مسلمانوں کو بی ایس ایف نے بھیجا تھا زبردستی بنگلہ دیش، مغربی بنگال پولیس کی مداخلت کے بعد لائے گئے واپس، ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سادھا نشانہ
مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ 36 سالہ محبوب شیخ کو زبردستی بنگلہ دیش بھیجا گیا، حالاں کہ مغربی بنگال پولیس اور ریاست کے مائیگرنٹ ویلفیئر بورڈ نے یہ ثابت کرنے والے دستاویزات پیش کیے کہ وہ ہندوستانی شہری ہے۔
Moody’s Ratings: ہندوستان رواں مالی سال کرے گا ترقی یافتہ، ابھرتے ہوئے G20 ممالک میں سب سے زیادہ ترقی، موڈیز نے پیش کی رپورٹ
اپنے تازہ اعداد و شمار کے مطابق موڈیز ریٹنگس (Moody's Ratings)نے منگل کو کہا کہ اس مالی سال میں ہندوستان کی 6.5 فیصد شرح نمو، ترقی یافتہ اور ابھرتے ہوئے جی-20 ممالک میں سب سے زیادہ رہے گی۔
Indian fisherman commits suicide in Karachi jail: پاکستان کے کراچی میں قید ایک ہندوستانی ماہی گیر نے خودکشی کی، سزا مکمل ہونے کے باوجود رہائی میں تاخیر کی وجہ سے تھا پریشان
پاکستانی روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق منگل کے دن پاکستان کے کراچی کی جیل میں ایک ہندوستانی ماہی گیر نے خودکشی کر لی۔
Nepal bus accident: نیپال بس حادثے میں اب تک 27 مسافر ہلاک، 16 افراد زیر علاج، ایک لاپتہ
سی ایم کی ہدایت پر ریلیف کمشنر نے مہاراج گنج کے ایس ڈی ایم اور سی او نوتنوا کے ساتھ ایس ایچ او سنولی کو موقع پر بھیجا۔ مہاراشٹر حکومت سے بھی رابطہ کیا۔ لاشوں کو سڑک کے ذریعے گورکھپور ہوائی اڈے لے جایا جائے گا، جہاں سے انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے مہاراشٹر بھیجا جائے گا۔ ری
Indian Labour Died In Italy: اٹلی میں بھارتی مزدور کا ہاتھ کٹا تو سڑک پر پھینک دیا گیا، جان کی بازی ہارنے کے بعد جاگی میلونی حکومت
اٹلی کی وزیر محنت مرینا کالدرون نے اسے وحشیانہ قرار دیا۔ ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت 31 سالہ ستنام سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہندوستان کے رہنے والے تھے، جن کا شدید استحصال کیا گیا۔
Indian Student Shot Dead: کینیڈا میں ہندوستانی طالب علم کاکو گولی مار کر قتل ، نامعلوم حملہ آوروں نے کار پر کی فائرنگ
وینکوور پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلنے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے واقعے کی رات تقریباً 11 بجے پولیس کو فون کیا اور انہیں اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس پارٹی ایسٹ 55 ویں ایونیو اور مین اسٹریٹ کے آس پاس پہنچ گئی۔
The Ocean Cleanup Mission: کیا آپ نے ندی سے کچراصاف کرنے کی تکنیک دیکھی ہے؟ سمندر کے پانی کو صاف رکھنے کے لیے ایسے انٹرسیپٹر سسٹم 1000 دریاؤں پر لگائے جائیں گے
بارش کے موسم میں دریا کچرے سے بھر جاتے ہیں۔ایسے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا میں ایک موثر تنظیم ’دی اوشین کلین اپ‘ موجود ہے۔
Indian, Anatolian Sufism Share Several Connections: ہندوستانی اوراناطولیائی تصوف کے مابین تاریخی روابط ہیں: ڈائریکٹر،انڈو اسلامک ہیریٹیج سینٹر
اگرچہ ہندوستانی اور اناطولیائی تصوف کے الگ الگ علاقائی ذائقے اور طرز عمل ہیں، وہ مشترکہ روحانی نسب، ثقافتی تبادلے، اور رومی جیسی ممتاز شخصیات کے اثر و رسوخ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، البتہ ان روابط نے دونوں خطوں میں صوفی روایات کے تنوع اور فراوانی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔





