Bharat Express

Imran Khan

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں ہیں جس کے باعث ان کی پارٹی کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ عمران کی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے لیکن اس بار پارٹی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پاکستان میں آج (8 فروری) کو الیکشن کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ قومی اسمبلی کے5,121 امیدوار اورچار صوبائی اسمبلی کے لئے 12,695 امیدوار میدان میں ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

عورت مارچ اسلام آباد نے اپنے آفیشیل بیان میں کہا کہ وہ اعلیٰ عدالتوں سے ان فیصلوں کو کالعدم کرنے کی اپیل کرتے ہیں، "کیونکہ ایسا کرنے میں ناکامی ایک ایسی نظیر قائم کرے گی جس کا استحصال خود ایک عدلیہ کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے جو تاریخی طور پر خواتین مخالف فیصلوں کی طرف مائل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی طویل عرصے سے اڈیالہ جیل میں ڈپلومیٹک سائفر کے حقائق کو مسخ کرنے کے الزام میں ٹرائل کا سامنا کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں پر الزام تھا کہ انہوں نے سائفر کے مندرجات کو مزید مذموم مقاصد کے لیے غلط استعمال کرنے کی سازش کی۔

پاکستان کی ایک عدالت نے ہفتہ (3 فروری) کو جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی بیوی بشریٰ بی بی کو سزا سنائی ہے۔ 

  شکایت میں منیکا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انصاف کے مفاد میں خان اور بشریٰ کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اکثر روحانی علاج کی آڑ میں ان کی غیر موجودگی میں گھنٹوں ان کے گھر جاتے تھے جو نہ صرف ناپسندیدہ بلکہ غیر اخلاقی بھی تھا۔

سائفرکیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرعمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو 10-10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔