Bharat Express

Imran Khan

پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔

 پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔قوم کے نام پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔

سابق وزیراعظم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پاکستانی انتخابات میں ہونے والی جوڑ توڑ کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا میں بھی اس حوالے سے بڑے پیمانے پر رپورٹنگ ہوئی ہے۔ فارم 45 کے اعداد و شمار کے مطابق، ہم قومی اسمبلی کی 170 سے زیادہ نشستیں جیتنے کے راستے پر ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ نواز کو 72، بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی کو 52 اور عمران خان کی پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 97 نشستیں حاصل کی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اب تک جاری کیے گیے قومی اسمبلی   کے مصدقہ نتائج کے مطابق جیتنے والے اراکین میں سے سب سے زیادہ آزاد امیدوار ہیں۔ یہ امیدوار عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں۔

پاکستان الیکشن میں شروعات سے ہی کئی بدعنوانیوں سے متعلق سرخیوں میں رہا ہے۔ انتخابی تشہیر کے وقت عمران خان حامی امیدواروں نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج ان کو انتخابی جلسے نہیں کرنے دے رہی ہے۔

پڑوسی ملک  پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح سے ہی جو نتائج آرہے ہیں ان میں آزاد امیدوار سبقت حاصل کرتے نظرآرہے ہیں اور یہ آزاد امیدوار عمران خان یا پی ٹی آئی کے حامی امیدوار ہیں جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے۔

پاکستان میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جیل میں بند عمران خان کے حامی بڑی جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاہم خبر ہے کہ عمران خان کونقصان پہنچانے کے لئے فوج کا بھی پلان تیار ہے۔

پاکستان فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران، سول طاقت کی مدد سے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پڑوسی ملک  پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح سے ہی جو نتائج آرہے ہیں ان میں آزاد امیدوار سبقت حاصل کرتے نظرآرہے ہیں اور یہ آزاد امیدوار عمران خان یا پی ٹی آئی کے حامی امیدوار ہیں جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے ۔