پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔ (فائل فوٹو)
Pakistan Election Result 2024: پاکستان میں قومی اسمبلی اورصوبائی الیکشن کے لئے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ووٹنگ کی گنتی کے درمیان رجحان بھی آنے لگے ہیں۔ جو رجحان نظرآرہے ہیں، اس سے تو لگتا ہے کہ اس بار پاکستان کے نتیجے سب سے زیادہ حیران کرنے والے ہیں۔ 133 سیٹوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں، جس میں عمران خان کی پارٹی کے امیدواروں نے شاندارکامیابی حاصل کی ہے۔ عمران خان کی پارٹی کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حمایت یافتہ امیدوار 59 امیدواروں کوکامیابی ملی ہے جبکہ نواز شریف کی پارٹی کے 42 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اوربلاول بھٹو کی پارٹی پاکستان پیپلز لیگ (پی پی پی) کے 32 امیدوارجیت چکے ہیں اوروہ تیسرے نمبرپرہیں۔
اس سے قبل 265 سیٹوں پرعمران خان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار154 سیٹوں پرآگے چل رہے تھے۔ نوازشریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-این شروع سے ہی دوسرے نمبر پر ہے۔ حالانکہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے تمام لوگ اپنی اپنی سیٹ سے الیکشن جیت گئے ہیں۔ بلاول بھٹو بھی اپنی سیٹ سے جیت گئے ہیں، لیکن ان کی پارٹی بہت اچھی نہیں رہی ہے۔
عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے فوج کا پلان تیار
سوال یہ ہے کہ اس بار پاکستان میں وزیراعظم کون بنے گا؟ لندن میں لمبے وقت تک رہنے والے پی ایم ایل-این کے سربراہ نوازشریف کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے۔ نواز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جوڑ توڑ کی حکومت بنی تو وہ وزیراعظم نہیں بننا چاہیں گے۔ ایسے حالات میں کیا ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی قسمت کھل سکتی ہے۔ تاہم یہ سبھی لیکن اوراگرمگر کو درکنار کرکے جیل میں بند عمران خان پورا گیم پلٹ سکتے ہیں۔ تاہم خبر ہے کہ عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے فوج کا بھی پلان تیار ہے۔ فوج کا پلان ہے کہ عمران خان حامی لیڈران کا پالا بدلوانا اور جیت کے بعد نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز میں شامل کرانا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کام کے لئے پاکستانی فوج کئی عمران خان حامی امیدواروں کے رابطے میں بھی ہے۔
پاکستان میں خانہ جنگی کا بحران گہرا ہوگیا
دیر رات آئے الیکشن کے ابتدائی رجحانوں میں 100 سے زیادہ سیٹوں پرعمران خان کی حمایت والے آزاد امیدوار آگے چل رہے تھے۔ اس کے بعد پاکستان میں الیکشن کمیشن نے نتائج میں تاخیر کرنا شروع کردیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے امیدوار جیت رہے ہیں، اس لئے نتائج میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے دھمکی بھی دی گئی ہے۔ پارٹی نے الیکشن میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام یہ قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان میں سرعام مینڈیٹ کی چوری ہو رہی ہے۔ یہ دھاندلی اور ظلم برداشت نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔